• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مارچ ۲۵, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

شام میں ملبے تلے پیدا ہونے والی بچی کو گود لینے کے خواہش مندوں کی قطاریں لگ گئیں

Online Editor by Online Editor
2023-02-11
in عالمی خبریں
A A
شام میں ملبے تلے پیدا ہونے والی بچی کو گود لینے کے خواہش مندوں کی قطاریں لگ گئیں
FacebookTwitterWhatsappEmail

دمشق، 10 فروری:

چھ فروری کے زلزلے میں شام میں ایک عمارت کے ملبے تلے جنم لینے والی بچی کو گود لینے کے لئے ہزاروں افراد درخواستیں دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا سے ہزاروں افراد پوچھ رہے ہیں کہ بچی کو کیسے گود لیا جا سکتا ہے تاہم بچی کے ڈاکٹر نے اسے کسی کی سرپرستی میں دینے سے انکار کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ضلع عفرین سے منسلک علاقے جندیرس میں ایک عمارت کے ملبے تلے جنم لینے والی ‘آیہ’ نامی بچی کو جب ملبے سے نکالا گیا تو اس کی ناف ابھی تک اپنی ماں سے منسلک تھی۔ نومولود بچی کی ماں، باپ اور چار بہن بھائی سب ملبے تلے دب کر ہلاک ہو چکے تھے۔
آیہ اس وقت ہسپتال میں اور ماہرِ امراضِ اطفال ‘ڈاکٹر ہانی معروف’ کی نگرانی میں ہے۔پیر کے دن اسے نہایت مخدوش حالت میں ہسپتال لایا گیا تاہم اب اسی کی حالت تسّلی بخش ہے۔
نومولود بچی’ آیہ’ کے مناظر سوشل میڈیا پر بھاری تعداد میں دیکھے گئے۔ ویڈیو مناظر میں ایک امدادی کارکن مٹی میں لپٹی ہوئی نومولود بچی کو ملبے سے نکالتا دِکھائی دے رہا ہے۔سوشل میڈیا سے ہزاروں افراد نے پوچھا ہے کہ اس بچی کو کس طرح گود لیا جا سکتا ہے۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عطیہ خالد نے کہا ہے کہ "میں، فی الحال اسے کسی کی بھی سرپرستی میں دینے کی اجازت نہیں دوں گا۔ جب تک اسے کے دُور کے عزیز و اقارب مجھ سے رابطہ نہیں کر لیتے بچی کی بالکل اپنے بچوں کی طرح دیکھ بھال کروں گا”۔تاہم آیہ کے شہر جندیرس میں ابھی تک لوگ ملبے میں اپنے عزیزوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
مقامی صحافیوں میں سے محمد العدنان نے بی بی سی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’صورتحال بہت تشویشناک ہے۔ بے شمار افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ 6 فروری کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش میں 7،7 اور 7،6 کی شدت سے زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز قاہرمان ماراش کی تحصیل پازارجک اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ اپنی تباہ کن شدت کے ساتھ ترکیہ کے 10 اضلاع سمیت شام میں بھی بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں تازہ برف باری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ، گلمرگ سرد ترین جگہ

Next Post

پلوامہ: آتشزدگی کی واردات میں 2 مکان، 2 گاو خانے خاکستر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

جنگ میں نہ روس جیتا، نہ یوکرین ہارا، پانچ ماہ میں قبرستان بن گئے کئی شہر

یوکرین اسلحے کی کمی سے فی الحال جوابی حملہ کرنے سے قاصر : زیلنسکی

2023-03-25
کراچی پولیس چیف کا دفتر خالی کرا لیا گیا، 3 دہشت گردوں سمیت 7 ہلاک، 19 زخمی

کراچی پولیس چیف کا دفتر خالی کرا لیا گیا، 3 دہشت گردوں سمیت 7 ہلاک، 19 زخمی

2023-02-18
زلزلے میں پچاس ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ، اقوام متحدہ

زلزلے میں پچاس ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ، اقوام متحدہ

2023-02-14
زلزلے سے ہلاکتیں 28 ہزار، ترکیہ میں متاثرین سے لوٹ مار کی شکایات

زلزلے سے ہلاکتیں 28 ہزار، ترکیہ میں متاثرین سے لوٹ مار کی شکایات

2023-02-12
ترکیہ، شام: اموات 23 ہزار سے متجاوز، ملبے تلے دبے افراد کے بچنے کے امکانات کم

ترکیہ، شام: اموات 23 ہزار سے متجاوز، ملبے تلے دبے افراد کے بچنے کے امکانات کم

2023-02-11
’اب کہاں جائیں‘، شام میں زلزلے سے متاثرہ ڈیم ٹوٹنے سے گاؤں زیرِ آب

’اب کہاں جائیں‘، شام میں زلزلے سے متاثرہ ڈیم ٹوٹنے سے گاؤں زیرِ آب

2023-02-11
ترکیہ و شام میں زلزلے سے ہلاکتیں 21 ہزار، امریکہ کا 85 ملین ڈالر امداد کا اعلان

ترکیہ و شام میں زلزلے سے ہلاکتیں 21 ہزار، امریکہ کا 85 ملین ڈالر امداد کا اعلان

2023-02-10
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار سے متجاوز

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار سے متجاوز

2023-02-09
Next Post
ندوارہ میں دوران شب بھیانک آگ، 4 رہائشی مکانات، ایک گاوخانہ اور ایک کٹہار خاکستر

پلوامہ: آتشزدگی کی واردات میں 2 مکان، 2 گاو خانے خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

ur Urdu▼
X
ar Arabiczh-CN Chinese (Simplified)en Englishru Russianur Urdu