ویب ڈیسک
ترکی میں امدادی کارکنوں نے 13 فروری پیر کے روز بھی زلزلے کے ملبے سے مزید لوگوں کو نکالا، تاہم اب اس بات کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں کہ اب متاثرہ علاقوں میں بہت زیادہ زندہ بچ جانے والے مل پائیں گے۔
ترکی میں اب تک کم از کم 29,605 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس طرح یہ اب تک 10 مہلک ترین زلزلوں کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ شام میں بھی 3,500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جہاں جمعے کے روز اب تک ہلاکتوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔
ترکی کی ڈیزاسٹر اتھارٹی ‘اے ایف اے ڈی’ کے مطابق گزشتہ پیر اور ہفتے کے درمیان اسی علاقے میں تقریبا 2,000 بار مزید آفٹر شاکس یعنی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔