• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی بھی لاوارث بے یارومددگار اور تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایردوان

Online Editor by Online Editor
2024-02-14
in عالمی خبریں
A A
اردگان کی صدارتی ‏انتخابات میں جیت، مسلسل 11ویں بار صدر منتخب
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

انقرہ، 13 فروری : ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ” ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی بھی لاوارث، بے یارومددگار اور تنہا نہیں چھوڑیں گے”۔صدر ایردوان نے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دبئی میں منعقدہ ‘عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس ‘ میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ "اسرائیل اپنے آپ کو قانون سے بالا خیال کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ بیسیوں سالوں سے قبضے، تباہی اور قتل عام کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے کے امن وامان اور رفاح و اقتصادی ترقی کا راستہ فلسطینی حکومت کے قیام سے گزرتا ہے۔ اگر اسرائیل پائیدار امن کا خواہش مند ہے تو اسے وسعت پسندی سے باز آنا اور 1967 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنا ہو گا”۔انہوں نے کہا ہے کہ "1967 کی سرحدوں میں، مشرقی القدس کے دارالحکومت والی ، خود مختار اور جغرافیائی سالمیت کی حامل فلسطینی حکومت کے قیام کے بغیر جو بھی قدم اٹھا گیا ادھورا رہے گا۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو ہرگز لاوارث، بے یارومددگار اور تنہا نہیں چھوڑیں گے”۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں نہایت افسوس سے کہتا ہوں کہ حالیہ دنوں میں، فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ ایجنسی، یو این آر ڈبلیو اے کے اعتبار پر شدید حملے کئے جا رہے ہیں۔

میں باضمیر ممالک کو دعوت دیتا ہو ں کہ اردن، شام، لبنان اور فلسطینی زمین پر 6 ملین مہاجرین کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے”۔اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ بند کمرے کی ملاقات بھی کی ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات، علاقائی و عالمی موضوعات اور فلسطینی زمینوں پر جاری اسرائیلی حملوں پر بات چیت کی گئی ہے۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ پورے غزّہ کی طرح رفح پر بھی ا سرائیلی حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ بین الاقوامی رائے عامہ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل، بین الاقوامی اداروں اور متعلقہ ممالک کو فی الفور ایسے اقدامات کرنے چاہیئں جو اسرائیل کو نکیل ڈال سکیں”۔

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ” ترکیہ کسی قسم کی تفریق کئے بغیر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گا”۔

صدر ایردوان نے دو طرفہ ملاقاتوں کے دائرہ کار میں لیبیا قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کے ساتھ بھی بند کمرے کی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مالدیپ کے صدر محمد معیزو ، بین الاقوامی سرمایہ کاری کمپنیوں اور متحدہ عرب امارات کے خاندانوں کی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پی ایم مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر النہیان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی

Next Post

صدر بائیڈن کی یاد داشت کے بارے میںخصوصی وکیل کی رپورٹ بے بنیاد ہے، نائب امریکی صدر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
صدر بائیڈن کی یاد داشت کے بارے میںخصوصی وکیل کی رپورٹ بے بنیاد ہے، نائب امریکی صدر

صدر بائیڈن کی یاد داشت کے بارے میںخصوصی وکیل کی رپورٹ بے بنیاد ہے، نائب امریکی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan