• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

ضلع ہسپتال گاندربل

Online Editor by Online Editor
2023-08-26
in رائے
A A
ضلع ہسپتال گاندربل
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:ریٔس احمد کمار
تحریر:ریٔس احمد کمار

انسانی زندگی میں ہسپتالوں کی اہمیت و افادیت‌ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہسپتالوں کے بغیر ایک انسان معمولی سی تکلیف میں مبتلا ہو کر بھی یقینی طور پر اپنی زندگی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہاتھ دھو بیٹھ سکتا ہے ۔ یہ بات ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ اگر ہسپتال نہ ہوں گے تو دن میں ہزاروں کیا لاکھوں جانوں کا زیان ہوگا ۔ کوئی بھی شخص جب معمولی یا سنگین تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے یا اسے کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کی واحد امید ایک ڑاکٹر ہی ہوتا ہے جو ہسپتالوں میں بیماروں کا علاج و معالجہ کرتا ہے ۔ یعنی ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ ہسپتالوں کے بغیر گویا انسانی زندگی تقریباً ناممکن ہی ہے کیونکہ کوئی بھی انسان کسی بھی وقت کسی بھی تکلیف یا مرض میں ضرور مبتلا ہو سکتا ہے اور ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کی ضرورت غالباً پڑ ہی جاتی ہے ۔
گزشتہ روز مجھے ضلع ہسپتال گاندربل جانا پڑا کیونکہ میرے ساتھ ایک استاد جس کا تعلق جموں صوبہ کے ڈوڈو ضلع سے ہے اور جو پچھلے پندرہ سالوں سے گاندربل ضلع میں میرے ساتھ ہی تعینات ہے کی والدہ محترمہ کسی عارضہ میں مبتلا ہوئی تھی اور پچھلے کئی دنوں سے وہ وہاں ہی ایڈمٹ تھی ۔ اس لیے اس کی خبر پرسی کے لئے میرا جانا وہاں ہوا ۔ یاد رہے یہ ضلع ہسپتال کی نئی اور جدید تعمیر شدہ عمارت ہے جو ضلع کے نامور ہوٹل ہارٹ سپارٹ سے چند ہی میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔ پہلی بار مجھے وہاں جانا پڑا اور وہ بھی کسی دوست کی والدہ کی تعمارداری کے بہانے ۔ ہسپتال کے صحن میں داخل ہوتے ہی اور ہسپتال کے اندر بھی جو کچھ بھی میں نے محسوس کیا وہ صرف لکھنے کیا دادو تحسین کے قابل بھی ہے ۔ اس لیے میں ناچیز یہ چند سطور اس غرض سے تحریر کررہا ہوں تاکہ ایک تو گاندربل ضلع کی انتظامیہ خاص‌ کر محکمہ صحت کی حوصلہ افزائی ہو جائے دوسرا وادی کشمیر کے باقی اضلاع میں قائم ضلع ہسپتالوں کے منتظمین بھی کچھ‌خاص اور مثبت اقدامات اٹھانے‌ کی شروعات کریں گے ۔
ضلع ہسپتال گاندربل کے صحن میں داخل ہوتے ہی مجھے یقین نہیں ہو پا رہا تھا کہ کیا واقعی میں کشمیر کے کسی سرکاری ہسپتال میں قدم رکھ رہا ہوں یا کہ یہ یورپ کا کوئی شاہی ہسپتال ہے ۔ ہسپتال کے چاروں اطراف صحن میں صاف و شفاف اور تمام قسم کی آلودگی سے پاک نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔‌ ہسپتال احاطے میں نہ کسی قسم کی گندگی اور نہ کسی طرح کا کوڈاکرکٹ نظر آتا ہے بلکہ پورے احاطے میں موجود تروتازہ اور سبز رنگ کا قدرتی فرش ہسپتال کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتا ہے ۔ وادی کشمیر کے دیگر ہسپتالوں میں جو بدبو محسوس ہوتی ہے اور صفائی ستھرائی کا جو فقدان پایا جاتا ہے گاندربل ہسپتال میں آپ ایسا نہیں پاؤ گے ۔ نہ وہاں بیماریاں پھوٹ پڑنے‌کا ہی خطرہ ہے اور نہ ہی انفیکشن ہو جانے کا احتمال ۔ ہسپتال کے مین گیٹ سے لے کر اوپری منزل کے آخری وارڑ تک آپ کو کہیں بھی گندگی کے آثار نظر نہیں آئیں گے بلکہ صاف و شد ماحول میں مریض جلد ہی صحت یاب ہوجاتے ہیں ۔ دائیں طرف یا بائیں جانب تعمیر کیے گۓ درجنوں واشروم بھی اتنے صاف ہیں کہ انسان سوچنے پر مجبور ہوتا ہے کہ کیا یہ کبھی استعمال ہوۓ بھی ہیں یا نہیں‌۔ ہسپتال کے کسی بھی وارڑ میں آپ کو چپل جوتا وغیرہ پہننے کی اجازت نہیں ہے بلکہ دروازے کے باہر ہی نکال کر آپ اندر وارڑ میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ ہسپتال انتظامیہ کے ان مثبت اور قابل داد اقدامات کے نتائج وہاں آپ واقعی محسوس بھی کرسکتے ہیں ۔ وارڑوں کے اندر بیڑ وغیرہ اور دیگر نصب شدہ مشینری اچھی طرح کام کرتی نظر آتی ہے اور کسی بھی جگہ کسی قسم کی شکایت نہیں آرہی ہے بلکہ ہر وارڑ میں مریض ، تیماردار دونوں ہسپتال انتظامیہ اور ڑاکروں کی تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں ۔ ہسپتال میں تعینات طبعی و نیم طبعی عملہ بیماروں کی ہر ممکن مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ ڑاکٹر صاحبان بھی مریضوں سے اس طرح پیش آتے ہیں کہ وہ اپنا دکھ درد بغیر کسی خوف یا ہچکچاہٹ کے بیان کردیتے ہیں ۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مرض کی تشخیص اور مریض اپنا علاج اچھی طرح کرواتا ہے ۔ وہاں جا کے کسی بھی مریض کو پرایویٹ کلنک یا پرایویٹ لیبارٹری کی طرف رخ نہیں کرنا پڑتا ہے کیونکہ مریض تشخیص اور علاج سے وہاں ہی اچھی طرح مطمئن ہو جاتا ہے ۔ میرے ساتھ جو ڈوڈو ضلع کے دو اور اساتذہ صاحبان تھے انہوں نے بھی ہسپتال کے بہترین نظام کے بارے میں برملا اظہار کیا ہے ۔ اس کا معنی یہ ہوا کہ جموں خطے میں بھی شاید ایسا شاندار ہسپتال ابھی تعمیر نہیں ہوا ہے‌ ۔ وہاں نہ مریضوں کو کسی قسم کا دباؤ ڈالا جاتا ہے اور نہ ہی تعمارداروں کو ہی بے جا تنگ کیا جاتا ہے ۔ میری رائے ہے کہ اگر ایسے ہسپتالوں کو ماڈل ہسپتال کا درجہ دیا جاتا ہے اور ہر قسم کی جدید مشینری و آلات وہاں نصب کیے جاتے ہیں تو ضلع کی پوری آبادی مستفید ہو گی اور وادی کے سب سے بڑے طبعی ادارے شیر کشمیر میڈیکل انسٹیٹیوٹ صورہ پر بھی دباؤ کم ہو گا ۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فاروق عبداللہ کا مشورہ اورشودِکلہیر

Next Post

چیف سکریٹری نے سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر بھاری گاڑوں کے سفر کے وقت کو کم کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
چیف سکریٹری نے سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر بھاری گاڑوں کے سفر کے وقت کو کم کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی

چیف سکریٹری نے سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر بھاری گاڑوں کے سفر کے وقت کو کم کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan