• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

مادری زبان کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داری

Online Editor by Online Editor
2024-02-20
in رائے
A A
مادری زبان کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داری
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:گلفام بارجی
تحریر:گلفام بارجی

21 فروری کو ہرسال دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن منایا جاتا ہےجس کا مقصد لسانی اور ثقافتی تنوع کے بارے میں آگاہی اور کثیرلسانی کو فروغ دینا ہے۔سال میں ایک بار مادری زبان کا دن منانے کو سب سے پہلے یونیسکو کے ذریعہ 17 نومبر 1999 کو اعلان کیا گیا اور جس سے سال 2002 میں اقوام متحدہ کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا۔ مادری زبان کا دن ایک وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔ دنیا بھر کے لوگوں کے ذریعے استعمال ہونے والی تمام زبانوں کا تحفظ جیساکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 مئی سال 2007 کو اقوام متحدہ کی قرارداد 61/266 میں اپنایا جس نے سال 2008 کو زبانوں کے بین الاقوامی سال کے طور پر بھی قائم کیا۔ مادری زبان کا عالمی دن منانے کا خیال بنگلہ دیش کی پہل تھی۔ اب جب کہ ہرسال 21 فروری کو دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس دن دنیا بھر میں تقاریب اور سیمناروں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان تقاریب اور سیمناروں میں مقررین مادری زبان پر گھنٹوں بھر تقاریر کرکے مادری زبان کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرتے ہیں اور اس کے تحفظ کے لئے بڑی بڑی قسمیں کھاتے ہیں ہمارے ملک میں بھی 21 فروری کو ہر سال کچھ اسی طرح کی محفلیں آراستہ کی جاتی ہیں اور مادری زبان کی اہمیت اور افادیت کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لئے اقدامات کرنے کی تلقین کرتے ہیں لیکن اگر دیکھا جائے تو عملی طور پر یہ اقدامات فائلوں تک ہی محدود رہتے ہیں اور اگلے سال 21 فروری کا انتظار کرتے ہیں اور پھر ایک بار اسی طرح کی تقاریب اور سیمنار منعقد کرنےکے فراق میں رہتے ہیں۔ یہاں پر یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا مادری زبان کا عالمی دن منا کر ہم اسے صرف اپنی ذمہ داری نبھانے تک ہی محدود رکھتے ہیں یا پھر سال بھر مادری زبان کے پھیلاؤ اور تحفظ کے لئے کام کرتے ہیں؟ یہاں پر میں صرف اپنے ہی ملک کا ذکر کرتا ہوں۔ جب ہم ملک کی کسی بھی ریاست میں جاتے ہیں تو ہمیں وہاں کے لوگ اپنی مادری زبان میں ہی بات کرتے نظر آئیں گے لیکن یہاں اس کے برعکس ہوتا ہے۔ جموں میں تمام لوگ ڈوگری زبان بولتے ہیں لیکن کشمیر میں عام کشمیری کشمیری زبان بولنے میں شرم محسوس کرتے ہیں جبکہ اس سے مادری زبان اس لئے کہا گیا ہے کہ جب بچہ ماں کے بطن سے جنم لیتا ہےتو وہ ماں ہی ہے جو اپنے بچے کو پہلے زبان سکھاتی ہے اور ماں کے گود میں رہ کر بچہ جو زبان سیکھ جاتا ہے اس سے مادری زبان کہتے ہیں لیکن افسوس یہاں جب کوئی ماں بچے کو جنم دیتی ہے تو وہ ماں پڑھی لکھی ہو یا ان پڑھ وہ اپنے بچے کو اپنی زبان کے بدلے دوسری زبان سکھانے میں فخر محسوس کرتی ہے جبکہ اس ماں کو دوسری زبان کے تلفظ اور الفاظ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا اور اس طرح وہ ماں پہلے اپنی مادری زبان گلا گھونٹ دیتی ہے اور ساتھ ہی دوسری زبان کو ملیامیٹ کردیتی ہے۔ ہماری آج کل کی نئی پود نہ تو اپنی مادری زبان اچھے سے بول پاتے ہیں اور نہ دوسری زبان کے ساتھ انصاف کرتے ہیں اگرچہ آج کل Competition کا زمانہ ہے اور ہر ماں باپ کی یہی تمنا ہوتی ہےکہ ان کی اولاد سب سے آگے نکل جائے اور ایسا آجکل کے زمانے میں جائز بھی ہے بچے کو ہر ایک زبان سے آشنا رکھو لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ہماری اولاد پہلے اپنی مادری زبان بولے بعد میں دیگر دوسری زبانیں۔ آپ اپنے بچے کو بڑے سے بڑے انگریزی اسکول میں داخلہ کراؤ لیکن گھر میں بچے کو اپنی مادری زبان میں ہی بات کرانے کی عادت ڈالیں۔اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کسی بچے کے نانا، نانی، یا دادا دادی ان پڑھ ہیں اور جب بچہ اپنی مادری زبان سے ہٹ کر ان سے کسی غیر زبان میں بات کرتا ہےتو انہیں اس زبان کو بولنے اور سمجھنے میں کافی دشواری ہوتی ہے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ نانا، نانی، دادا، دادی جو پیار بچے کو دینا چاہتے ہیں وہ بچہ اس پیار سے محروم رہ جاتا ہے۔ایسا کرنے سے ہم یہ امید کیسے رکھ سکتے ہیں کہ ہماری مادری زبان آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ ہیں؟ یا پھر ہم اگلے سال 21 فروری کا انتظار کریں گے کہ اس دن ہم مادری زبان کا عالمی دن دھوم دھام سے منائیں گے اور بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ یہ کہیں گے کہ ہم مادری زبان کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لئے دن رات کام کررہے ہیں؟ جبکہ عملی طور پر اور زمینی سطح پر اس کے برعکس ہوگا اگر اس طرح کی ہماری سوچ ہے تو وہ دن دور نہیں جب ہم یہ کہنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے کہ ہماری بھی مادری زبان ہوا کرتی تھی اس سے پہلے کہ یہ دن ہمیں دیکھنے کو ملے آو ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم اپنے بچوں کو اپنی مادری زبان اہمیت اور افادیت سے روشناس کریں اور انہیں مادری زبان میں ہی بولنے کی ترکیب دیں گے اور آنے والی نسلوں کے لئے اسے فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس کے تحفظ کے لئے علمی طور اور زمینی سطح پر کام کریں گے کیونکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

21فروری عالمی یومِ مادری زبان | کشمیری زبان اور ہماری نوخیز نسل

Next Post

کس طرح پی ایم مودی نے خود کو ناقدین اور مخالفین کے لیے ’محبوب‘ بنایا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
وزیر اعظم کا عظیم وژن

کس طرح پی ایم مودی نے خود کو ناقدین اور مخالفین کے لیے ’محبوب‘ بنایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan