• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم مضامین

امتحان کی دیانتداری کو یقینی بنانا: حکومت کی فوری کارروائی اور طویل مدتی عزم

Online Editor by Online Editor
2024-06-27
in کالم, مضامین
A A
نیٹ امتحانات کے نتائج،ضلع پلوامہ کا نام روشن ہوگیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر: ڈائریکٹر پروفیسر ہمانشو رائے

مسابقتی امتحانات کی سالمیت کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے جواب میں، ہماری حکومت نے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے سرعت کے ساتھ فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔ این ای ای ٹی – پی جی امتحان کو ملتوی کرنے اور چھ شہروں میں این ای ای ٹی – یو جی کے دوبارہ امتحانات کے دوران ، پیپر لیک ہونے کے الزامات کے ساتھ ساتھ ، حالیہ یو جی سی – این ای ٹی پیپر لیک جیسے واقعات نے ، ان اہم امتحانات کی شفافیت اور معتبریت کے بارے میں ملک بھر کے طلباء میں جن سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے ، وہ قابل فہم ہیں ۔ تاہم، ہندوستانی حکومت کے فعال اقدامات، اعتماد کی بحالی اور امتحانی عمل کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے واضح عزم کا اظہار کرتے ہیں ، جن میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) میں قیادت کی تبدیلیوں کو نافذ کرنا اور ماہر کمیٹیوں کا قیام شامل ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف فوری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہیں، بلکہ اعتماد بحال کرنے اور تمام طالب علموں کے لیے انصاف پسندی کو یقینی بنانے کے لیے ، ایک طویل مدتی حکمت عملی کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔
امتحان کے شفاف، ہموار اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت تعلیم نے ماہرین کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد دو ماہ کے اندر قابل عمل سفارشات پیش کرنا ہے ، جو امتحانی عمل میں اصلاحات، اعداد و شمار کے تحفظاتی پروٹوکول کو بہتر بنانے اور ممکنہ طور پر مستقبل کی خلاف ورزیوں کے خلاف بہتر تحفظ کے لیے، این ٹی اے کی تنظیم نو کریں گی ۔ مزید برآں، سی بی آئی کی شمولیت ایک مکمل، غیر جانبدارانہ تحقیقات کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے جو نہ صرف ذمہ داروں کی نشاندہی کرے گی ، بلکہ نظام جاتی خامیوں کا بھی پردہ فاش کرے گی ، جو اس طرح کی خلاف ورزیوں کی اجازت دیتی ہیں۔ مزید برآں، حکومت نے غیر منصفانہ طرز عمل کو روکنے اور ممکنہ غلط کام کرنے والوں کو روکنے کے لیے ،امتحانات سے متعلق سرکاری قانون متعارف کرایا ہے۔ یہ قانون سخت جرمانے عائد کرتا ہے، جن میں امتحانی سالمیت سے سمجھوتہ کرنے کے قصوروار پائے جانے والوں کو ایک کروڑ روپے اور 10 سال تک قید کی سزا کی گنجائش شامل ہے ۔ یہ سخت اقدامات ، روک تھام سے متعلق ایک مستحکم پیغام کی ترسیل اور عوامی امتحانات کے تقدس کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
اگرچہ فوری اقدامات جامع اور ضروری ہیں، لیکن امتحانی نظام میں طویل مدتی تحفظ اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے ، مزید اقدامات انتہائی اہم ہیں۔ آن لائن امتحانات کے لیے، جدید ترین خفیہ کاری کی تکنیکوں کو نافذ کرنا اور کثیر عنصر کی توثیق ، غیر مجاز رسائی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کو ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کسی بھی چھیڑ چھاڑ کا فوری طور پر پتہ لگایا جا سکے، امتحانی پرچوں کی تخلیق سے لے کر تشخیص تک ، ٹریک اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
روایتی طور پر ، آف لائن امتحانات کے لیے، ہر مرحلے پر سخت حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ اس میں امتحانی مواد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے بغیر واضح پیکیجنگ، محفوظ نقل و حمل اور تمام ہینڈلنگ پوائنٹس پر سخت جانچ شامل ہے۔ لاجسٹکس کے لیے ریئل ٹائم جی پی ایس ٹریکنگ کا استعمال اور ڈیجیٹل واٹر مارکنگ کا استعمال بھی ، لیک ہونے کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔ اے آئی سے چلنے والے پراکٹرنگ نظام کو استعمال کرنے سے ، امتحانات کی نگرانی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے دھوکہ دہی کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔ بائیو میٹرک تصدیق اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ امیدوار وہی ہیں جو وہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور یہ امتحانی عمل میں تحفظاتی عمل کی ایک اور پرت کا اضافہ کرتے ہیں۔
مزید برآں، آزاد اداروں کی طرف سے بار بار، مکمل آڈٹ کرانے سے امتحانی عمل کے اندر موجود کمزوریوں کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔ شفاف اور باقاعدہ جائزے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ سیکیورٹی پروٹوکول پر عمل کیا جائے اور کسی بھی تضاد کو تیزی سے ختم کیا جائے۔ مستقبل میں ڈیجیٹل لاک کی ناکامی کو روکنے کے لیے ، امتحانی کتابچوں کےبکسوں کو دستی طور پر کھولنے اور سوالیہ پرچوں کی تقسیم میں تاخیر کو روکنے کے لیے، دیکھ بھال کے سخت نظام الاوقات اور بیک اپ پروٹوکول کو لاگو کیا جانا چاہیے۔ باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جانچ کو یقینی بنانا چاہئے کہ امتحانات سے پہلے ڈیجیٹل تالے مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔ مزید برآں، نگرانی میں محفوظ دستی اوور رائیڈز کے لیے ہنگامی طریقہ کار کی عملے کو تربیت دی جانی چاہیے۔ یہ اقدامات رکاوٹوں کو کم کرنے اور امتحان کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں مدد کریں گے۔
طلباء، والدین، اساتذہ اور پالیسی سازوں پر مشتمل باقاعدہ مکالمے کے ساتھ ساتھ انصاف اور دیانت کی خوبیوں پر زور دینے والی دیانتداری کی ورکشاپس، ایسے فعال اقدامات کی نمائندگی کرتی ہیں ، جو امتحان کی دیانتداری کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتے ہیں۔ ان مباحثوں میں متعلقہ فریقین کو شامل کرنے سے ایک چابکدست کمیونٹی کو فروغ ملے گانیز اس طرح جوابی کلیدوں تک کسی بھی غیر مجاز رسائی سے تحفظ حاصل ہوگا۔
این ٹی اے کے تحت ، مختلف امتحانات کے لیے سالانہ 10 ملین سے زیادہ طلباء اور صرف 2023 ءمیں ایک قابل ذکر 12.3 ملین امیدواروں کے اندراج کے ساتھ، این ٹی اے ، امتحانات کا انعقاد کرنے والے اداروں میں ایک عالمی رہنما کے طور پر کھڑا ہے۔ یہ خاطر خواہ شرکت ہندوستان کے نوجوانوں کی امنگوں کو تشکیل دینے میں امتحانات کے مؤثر کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان اعداد و شمار اور ہندوستان کے معروف تعلیمی نظام کی روشنی میں، حکومت کے فعال اقدامات قابل ستائش اور دور رس ہیں، جن کا مقصد طویل مدتی سالمیت اور بھروسے کو یقینی بنانا ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف فوری چیلنجوں سے نمٹیں گے ، بلکہ لاکھوں طلباء کے خوابوں اور امنگوں کی حفاظت کے لیے ایک مضبوط بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ نقطہ نظر آنے والی نسلوں کے لیے تعلیمی نظام میں اعتماد کو مضبوط کرنے، انصاف اور شفافیت کو فروغ دینے کا وعدہ کرتا ہے۔
آنے والے دنوں کے مد نظر، ہندوستانی مسابقتی امتحانات کا مستقبل ان اختراعی حکمت عملیوں پر منحصر ہے ، جو انصاف اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔ جیسا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیاں ،تعلیم کو تراشنے کا عمل جاری رکھتی ہیں، اس تناظر میں مضبوط ڈیجیٹل حفاظتی اقدامات کو اپنانا ایک اہم ضرورت کے طور پر ابھرکر سامنے آتا ہے۔ آن لائن امتحانات کے لیے ، جدید ترین انکرپشن پروٹوکول اور سخت تصدیقی طریقہ کار کو نافذ کرنا ، سائبر خطرات اور غیر مجاز رسائی کے خلاف مضبوط دفاع ہوگا۔ یہ فعال نقطہ نظر نہ صرف جائزوں کی سالمیت کی حفاظت کرتا ہے ، بلکہ متعلقہ فریقوں کے درمیان اعتماد کو بھی فروغ دیتا ہے۔ اعداد و شمار کا تجزیہ کرنا اور پیشن گوئی ماڈلنگ میں پیشرفت کو اپنانا ، امتحانی لاجسٹکس اور وسائل کی تقسیم کو مزید بہتر بنا سکتا ہے، ہموار انتظامیہ کو یقینی بناتا ہے اور آپریشنل چیلنجز کو کم کرتا ہے۔
تکنیکی ترقی اور تعلیمی ترجیحات کے ہم آہنگی کے ساتھ، ہندوستانی مسابقتی امتحانات کی رفتار ہموار عمل اور اعلیٰ ساکھ کا باعث بن سکتی ہے۔ آگے کی سوچ کی ان حکمت عملیوں پر عمل کرتے ہوئے، تعلیمی منظر نامہ انصاف، شفافیت اور عمدگی کے لیے اپنی وابستگی کو برقرار رکھ سکتا ہے، جو بالآخر طلباء کی امنگوں اور ملک کے تعلیمی نظام کی سالمیت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شہر میں سڑکوں کی اپ گریڈیشن

Next Post

یوگا کیا ہے اور کیوں ہے مقبول

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
یوگا کیا ہے اور کیوں ہے مقبول

یوگا کیا ہے اور کیوں ہے مقبول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan