• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

برطانوی وزیراعظم کا انتہائی دائیں بازوں کے ’فسادیوں‘ کو انتباہ،’آپ پچھتائیں گے

Online Editor by Online Editor
2024-08-05
in عالمی خبریں
A A
برطانوی وزیراعظم کا انتہائی دائیں بازوں کے ’فسادیوں‘ کو انتباہ،’آپ پچھتائیں گے
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹامر نے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان فسادات میں حصہ لینے پر پچھتائیں گے۔خبر رساں ادارے اے اایف پی کے مطابق برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کے قتل کے خلاف پرتشدد مظاہرے برطانیہ بھر میں پھیل گئے ہیں۔
یہ مظاہرے گذشتہ 13 سالوں کے دوران برطانیہ کے بدترین فسادات ہیں۔جنوبی یارکشائر کے علاقے روٹرڈیم میں پناہ گزینوں کے زیراستعمال رہنے والے ہوٹل میں نقاب پوش تارکین وطن مخالف مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور شیشے اور دروازے توڑ دیے۔
برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کے قتل کے بارے میں بڑے پیمانے پھیلی غلط خبروں نے ملک کے کئی شہروں اور قصبوں کو متاثر کیا ہے۔
برطانوی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پولیس کو ’نفرت کے بیج بونے‘ کی کوشش کرنے والے ’انتہا پسندوں‘ کے خلاف کارروائی کے لیے ’بھرپور حمایت‘ فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ پیر کے روز ساؤتھ پورٹ کے ایک مقامی ڈانس سکول میں بچوں کی ڈانس پرفارمنس کے دوران چھری سے مسلح ایک شخص نے اچانک نمودار ہو کر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں تین بچیاں ہلاک ہو گئی تھیں۔
پانچ دن سے جاری فسادات اور پرتشدد مظاہرے کیئر سٹارمر کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو رہے ہیں جو کہ صرف ایک مہینے قبل لیبر پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے واضح اکثریت سے کنزرویٹیو کو شکست دے کر اقتدار میں آئے ہیں۔
اتوار کو برطانوی وزیراعظم نے ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہا کہ ’میں ضمانت دیتا ہوں کہ آپ اس فسادات میں شامل ہو کر پچھتائیں گے۔ وہ جو براہ راست اس فساد میں حصہ لے رہے ہیں یا اس کو آن لائن ہوا دے رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ انتہائی دائیں بازو والوں کی ’بدمعاشی‘ کا کوئی جواز نہیں۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ اس میں ملوث تمام لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب تین بچیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار 17 سالہ ملزم پر قتل کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔ ان پر اقدام قتل کے 10 الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر تیز دھار آلہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔
ملزم کی گرفتاری کے بعد بھی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اس دوران کچھ مظاہرین سکیورٹی اہلکاروں سے لڑتے ہوئے بھی نظر آئے۔
تازہ ترین فسادات اتوار کو سامنے آئے۔ اس سے قبل سنیچر کو بچیوں کے قتل کے خلاف ملک کے متعدد شہروں اور قصبوں میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گروہوں کے پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس نے 90 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔
ہل، لیورپول، برسٹل، مانچیسٹر، بلیک پول اور بیلفاسٹ میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران بوتلیں پھینکی گئیں، دُکانوں کو لوٹا گیا اور پولیس پر بھی حملے ہوئے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

Next Post

دفعہ 370 کی برسی: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
امرناتھ یاترا: بالتل بیس کیمپ ہندو مسلم بھائی چارے کی بہترین مثال

دفعہ 370 کی برسی: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan