• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

’’تیری خوبیاں تری شخصیت کی کہانی ہے‘‘

Online Editor by Online Editor
2022-07-30
in رائے, کالم
A A
’’تیری خوبیاں تری شخصیت کی کہانی ہے‘‘
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:ایم شفیع میرگول

ظاہری حُسن اور خوبصورتی نہیں،دیدہ زیب خدوخال نہیں بلکہ وہ خوبیاں جو انسان کے عمل سے ظاہر ہوتی ہیں، شخصیت کی اصل خوبصورتی ہیں۔ حسن سلوک کردار اور حسنِ عمل جو دوسرے انسانوں کو متاثر کرتا ہے، شخصیت کا حقیقی حصہ ہوتا ہے۔
زیر نظر تصویر میں آپ جس محترمہ کو دیکھ رہے ہیں یہ میرے علاقے کی شان ہیں ،محترمہ کا نام شریفہ ہے اور محترمہ کا تعلق ضلع رام بن کی وادئ گول سے ہے راقم محترمہ شریفہ جی کی زندگی کے متعلق زیادہ معلومات تو نہیں رکھتا ہوں لیکن جتنا کچھ محترمہ کے بارے میں جانتا ہوں صفحہ قرطاس پر لانے کی کوشش کروں گاـ ۔
تقریباً دس برس سے میں نے دیکھا ہے کہ شریفہ جی کا روزانہ کا معمول ہے کہ آپ بازار کا رُخ کرتی ہیں، دن بھر بازار کے چکر لگاتی ہیں، کبھی کسی کو نصیحت کرتی ہیں ،کبھی کسی کو طنز بھی کرتی ہیں ، کبھی کبھار مزاحیہ باتیں کر کے ہنسانے کا کام بھی کر لیتی ہیں ۔ ایک منفرد بات یہ کہ شریفہ جی کوئی پیشہ ور بھیکاری بھی نہیں البتہ کبھی کبھار کچھ مانگ لے تو پوری اُمید کیساتھ اور اگر کوئی چاہیے کہ شریفہ جی نے جو چیز مانگی اُس کے بدلے کوئی دوسری چیز تھما دوں تو یہ حربہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوپاتا،شریفہ جی اپنی مانگ پر اٹل رہتی ہے پھر دینے والے کی مرضی کہ وہ مانگ پوری کرے یا مایوس کر کے لوٹا دے ۔ـشریفہ جی کو شخصیات کے زُمرے میں گننے کا میرا مقصد یہ نہیں کہ میں سادہ مزاج، غریب اور درویش صفت افراد کی تعریف کر کے اپنے لئے تعریفوںکے بہانے تلاش کروں بلکہ ایسے افراد کو ناچیز اِس لئے شخصیت کے زُمرے میں گنتا ہوں کیونکہ اِن میں شخصیات ہونے کے کچھ خصائل موجود ہوتے ہیں اوراِ ن خصائل کا ذکر کرنا وقت کا تقاضا ہے، شریفہ جی جیسی شخصیات میں جواچھے اور متاثرکن خصائل ہوتے ہیں وہ اُن افراد میں کہیں بھی نظر نہیں آتے ہیں جنہیں ہم زبردستی شخصیات کے زُمرے میں گھسیٹ کر لاتے ہیں یا جو کسی نہ کسی بہانے ہر وقت شخصیت بننے کا ناٹک کرنے کیلئے وتالے بنے رہتے ہیں ،ـ بے شک شریفہ جی میں بھی راقم نے ایسی خوبیاں پائی ہیں جن کی بنیاد پر اُنہیں شخصیت کے زمرے میں گنا جا سکتا ہے ،ـ محترمہ میں ایک اہم خوبی یہ ہے کہ آپ کسی کی برائی نہیں کرتی، آپ کسے کے عیب نہیں تلاشتی، آپ چاپلوسی جیسی مہلک وباء سے پاک ہیں، آپ کسی کی جی حضوری نہیں کرتی، آپ کسی کے سامنے جھکنے کیلئے مجبور نہیں اور نہ ہی کسی کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کرتیں ہیں،آپ کسی کی غیبت نہیں کرتی ،آپ کسی کی چغلی نہیں کھاتی ، آپ کو دو وقت کی روٹی کیلئے چمچہ گیری نہیں کرنی پڑتی ، آپ کو کسی نام نہاد دلیڈر کی ضرورت نہیں ، آپ واقعی بیباکی کی زندہ مثال ہیں، آپ پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے کسی غریب کے پیٹ پر لات نہیں مارتیں، آپ دکھاوے اور نمود و نمائش کے نشے سے پاک ہیں، آپ مطلب پرست نہیں ہیں،آپ مفاد پرست نہیں ہیں، آپ کسی کی محتاج نہیں ہیں، آپ کو اپنا نام کمانے کیلئے چرب زبانی کا سہارا نہیں لینا پڑ رہا ہے، آپ نے کبھی کسی کیساتھ بُرا نہیں کیا ، آپ میں اِس کے علاوہ بھی بے شمار خوبیاں موجود ہیں ہیں جن کا تذکرہ ان شاالله آپ کی شخصیت سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے کیا جائیگا ۔ قابلِ ذکر ہے کہ پچھلے بیس پچیس بر س سے آپ کبھی نے سونے کیلئے بستر کا استعمال نہیں کیا، کڑاکے کی ٹھنڈ ہو یا جھلسا دینے والی گرمی آپ فرش پر صرف چٹائی پھیلا کر لیٹ جاتی ہیں، آپ چٹائی پر لیٹ تو جاتی ہیں لیکن آپ زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ سوتی ہیں باقی پوری شب آپ بیداری میں گزار دیتی ہیں۔ـ المختصر یہ کہ شریفہ جی کی جن خوبیوں کا ذکر راقم نے کیا ہے ایک آدمی میں انسان بننے اور شخصیت بننے کیلئے اِن خوبیوں کاہونا اشد ضروری ہے ـ گوکہ دورِ حاضر میں شخصیت کے زمرے میں گھسنے کا معیار اِس کے برعکس ہے ،لیکن___’’ــــــسچائی چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے‘‘____کے مصداق ہر شخصیت کا حقیقی کردار سب کے سامنے عریاں ہے۔
درد دل معتبر بھی ہوتا ہے
شخصیت کا اثر بھی ہوتا ہے

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پانی کو ترستی عوام

Next Post

رہبر ِ تعلیم اسکیم ایک بار پھر موضو عِ بحث

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
رہبر ِ تعلیم اسکیم ایک بار پھر موضو عِ بحث

رہبر ِ تعلیم اسکیم ایک بار پھر موضو عِ بحث

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan