• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم

خواتین۔ گھریلو تشدد اور خاندان کا ردعمل

Online Editor by Online Editor
2022-08-17
in کالم, گوشہ خواتین
A A
خواتین۔ گھریلو تشدد اور خاندان کا ردعمل
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:سارہ عتیق
’بیٹا ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔ کل پوٹلا باندھ کر گھر آؤ واپس۔‘
’امی! میں کوشش کر رہی ہوں۔۔۔‘
’پچھلے تین سال سے یہ شکل صورت کا دھوبی دُھلا بنا کر رکھ دیا ہے اس آدمی نے۔ پٹائی، پھٹکے، دھلائی۔۔۔ چلے ہی جا رہا ہے!‘
’امی ٹائم لگتا ہے۔۔۔‘
’وہ ایسے ٹھیک نہیں ہوگا۔ وہ ایک دن اتنا مارے گا نا۔ مر جائے گی میری بچی۔‘
یہ سین انڈیا اور پاکستان سمیت دنیا کے بیس سے زیادہ مملک میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’ڈارلنگز‘ کا ہے۔
شاید اس فلم کو انڈیا اور پاکستان میں اس لیے پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا موضوع بہت عام ہو کر بھی بہت مختلف ہے مگر اس میں دیکھائے گئے مناظر حقیقت سے قریب ہو کر بھی بہت دور ہیں۔
اب آپ پوچھیں گے کہ وہ کیسے؟
شوہر کا بیوی پر غصے میں ہاتھ اُٹھانا اور اگلی صبح بیوی کا سب کچھ بھلا کر اس امید پر اسے معاف کر دینا کہ ایک دن وہ سدھر جائے گا، یہ سب بہت عام ہی تو ہے۔ ہر روز ہمیں کسی نہ کسی ڈرامے میں یہی دیکھنے کو ملتا ہے اور ہر روز ہمارے اردگرد کسی نہ کسی عورت سے سننے کو بھی ملتا ہے۔
لیکن میرے لیے اس میں سب سے زیادہ فلمی بات ایک ماں کی اپنی بیٹی کے لیے بھرپور اور غیر مشروط سپورٹ ہے، جو کہتی ہیں کہ اس آدمی کو چھوڑ دو (حتیٰ کہ انتہائی سنجیدگی کے ساتھ شوہر کو جان سے مارنے کا مشورہ بھی دیتی ہیں)۔
میں نے تو اپنی حقیقی زندگی میں اس سے بہت مختلف دیکھا ہے۔
میں نے اپنی بہن کے لیے اپنے گھر والوں کی ایسی بھرپور سپورٹ نہیں دیکھی۔ میں نے جو اصل زندگی میں رویے دیکھے وہ اس فلم سے بہت مختلف تھے۔
جب اس نے میری بہن کو پہلی مرتبہ مارا!
’ان کا جھگڑا ہوا ہے اور اس نے مریم پر ہاتھ اٹھایا ہے۔ تم ماما پاپا کو کچھ مت بتانا، وہ پریشان ہو جائیں گے۔ میں معاملہ سلجھانے کی کوشش کر رہی ہوں۔‘رات کے تقریباً ایک بج رہے تھے جب میری بڑی بہن نے چھوٹی بہن سے متعلق یہ میسج بھیجا۔ ان کی شادی کچھ ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔
’اس نے میری بہن پر ہاتھ اٹھایا؟ اسے مارا ؟ اس کی ہمت کیسے ہوئی میری بہن پر ہاتھ اٹھانے کی؟‘ میرا غصے سے دماغ پھٹا جا رہا تھا۔’میں کیسے یہ بات ماما پاپا کو نہ بتاؤں؟ یہ چھوٹی بات نہیں۔‘ ابھی یہ خیالات میرے ذہن میں چل ہی رہے تھے کہ میری ماما کمرے میں آئیں۔
میری والدہ نے فکرمند ہو کر مجھ سے پوچھا ’کیا ہوا آدھی رات میں ایسے اتنے غصے میں موبائل سکرین کو کیوں گھور رہی ہو؟‘
میں نے انھیں اپنے پاس بٹھایا اور ان کا ہاتھ پکڑ کر کہا ’آپ نے پریشان نہیں ہونا۔ میں نے آپ کو ایک بات بتانی ہے۔۔۔ مریم کا اس کے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے۔‘
’پھر سے؟‘میری والدہ نے پریشان کن نظروں سے میری طرف دیکھتے ہوئے پوچھا۔میں نے جواب میں کہا ’ہاں! اور اس نے مریم کو مارا ہے۔ آپ ابھی اس کی امی اور بھائی کو فون کریں اور انھیں اس بارے میں بتائیں۔‘
میری بہن اور بہنوئی نوکری کے سلسلے میں کچھ ہفتے قبل ہی یورپ منتقل ہوئے تھے۔ چند گھنٹوں کی مسافت پر دوسری بہن رہتی ہے۔میری والدہ نے اصرار کیا کہ میں ان کی بات بڑی بہن سے کرواؤں تاکہ وہ معاملے کی تمام تفصیلات جان سکیں۔میری والدہ کو لگا کہ ضرور بات بہت بڑی ہو گی جو نوبت یہاں تک آئی۔ ’ضرور کسی بڑی بات پر جھگڑا ہوا ہوگا، جو اس نے ایسا کیا۔‘
تو وہ بڑی بات یہ تھی کہ میری بہن گر گئی تھی اور اپنی چوٹ پر دوائی لگا کر لیٹی تھی کہ اس کے شوہر نے کھانا مانگا اور بس اس نے اتنا کہہ دیا کہ ’طبیعت ٹھیک نہیں۔ کھانا خود گرم کر لو۔‘یہ سنتے ہی نہ چاہتے ہوئے بھی میرے ہونٹوں پر ایک طنزیہ مسکراہٹ آ گئی۔ ’اپنا کھانا خود گرم کر لو۔ اچھا تو یہ وہ الفاظ ہیں جن کو عورت مارچ میں پلے کارڈز پر دیکھ کر اور حقیقی زندگی میں اپنی بیوی سے سن کر مرد آپے سے باہر ہو جاتا ہے۔‘’بس اس بات پر ہاتھ اٹھایا؟‘ میری ماما بار بار میری بڑی بہن سے یہ سوال ایسے کر رہی تھیں جیسے انھیں یقین نہ آ رہا ہو کہ ہمارے معاشرے کے مرد اتنی سی بات پر غصے میں بے قابو کیسے ہو جاتے ہیں۔
جیسے ان کے اپنے شوہر نے کبھی چھوٹی اور غیر معمولی باتوں پر سب کے سامنے ان کی تذلیل نہ کی ہو۔مجھے لگا میری بڑی بہن پڑھی لکھی ہے، دنیا کی بہترین یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہے۔ اس نے ضرور میری چھوٹی بہن کو کہا ہو گا کہ سامان باندھو اور یہاں آجاؤ۔

لیکن میری حیرانی اور غصے کی حد نہ رہی جب میں نے اسے یہ کہتے ہوئے سنا ’میں نے مریم کو یہاں آنے سے منع کر دیا ہے۔ میں نے اسے کہا کہ تم صبح اپنے شوہر کے ساتھ یہاں آنا۔‘

میں نے سوچا ’شوہر کے ساتھ آنا؟ اس شوہر کے ساتھ جس نے اسے صرف اس لیے مارا کیونکہ اس نے اسے کھانا نہیں دیا؟ ایسے شخص کی جگہ تو یورپ کے قوانین کے تحت جیل ہوتی ہے نہ کہ اپنے سسرالیوں کے گھر میں!‘

میری بہن کی یہ بات میری سمجھ سے باہر تھی۔ اس کا اصرار تھا وہ اس طرح ہماری بہن کا گھر بچانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ میں چاہتی تھی کہ میری بہن فوراً پولیس کو کال کر کے اس کے خلاف شکایت درج کروائے۔
اور پھر کیوں نہ دی جائے ایسے مرد کو سزا؟ یہ کہاوت بھی تو ہمارے معاشرے میں عام ہے نا کہ ’مرد کا ہاتھ ایک بار اُٹھ جائے تو کبھی رکتا نہیں۔‘
ہاں مجھے معلوم ہے کہ ویسے تو اس کہاوت کا مقصد عورت کو ہی ڈرانا ہوتا ہے کہ وہ اپنی کسی حرکت یا بات سے ایسی نوبت نہ آنے دے کہ مرد کا ہاتھ اٹھ جائے کیونکہ اس کے بعد اسے روکنے والا کوئی نہیں ہوتا۔
میری بڑی بہن اور میرے درمیان ہونے والی تلخ کلامی سے میرے والد بھی جاگ گئے اور انھیں بھی سارے مسئلے کا علم ہو گیا۔میں نے سختی سے اپنے والدین کو تلقین کرتے ہوئے کہا: ’آپ لوگ اس (میرے بہنوئی) کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں دکھائیں گے۔ آپ اس کی امی، بھائیوں کو ابھی فون ملائیں اور بات کریں۔ آپ پولیس میں شکایت درج کروائیں۔‘
’تم کیا بات کو اور بڑھانا چاہتی ہو؟‘ میری بڑی بہن، جو کال پر ہمارے ساتھ تھی، نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔اس سے پہلے کہ میں اسے کوئی جواب دیتی، میرے والد نے کہا کہ وہ میرے بہنوئی سے بات کرتے ہیں۔ پھر وہ دوسرے کمرے میں گئے اور میرے بہنوئی کو فون ملایا۔
کچھ دیر بعد میرے والد آئے اور ان کا لہجہ کچھ بدلا ہوا تھا۔ اب اس میں پریشانی اور غصے کے بجائے ندامت اور شرمندگی سی تھی۔’دیکھا وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا۔ وہ جواب میں کہہ رہا ہے مریم نے مجھے مارا۔ میں نے اسے کہا میں اپنی بیٹی کو سمجھاؤں گا۔‘
میں نے طیش میں آ کر پوچھا: ’آپ مریم کو کیا سمجھائیں گے کہ آئندہ جب وہ مارے تو چُپ کر کے مار کھا لینا، جواب میں ہاتھ اٹھانے یا اسے روکنے کی ضرورت نہیں؟‘
میرے والد نے جواب دیا: ’ہاں! کیونکہ گھر ایسے ہی بستے ہیں۔‘
اتنے میں میری ماما بھی کمرے میں داخل ہوئیں۔ اپنے والد اور بڑی بہن کا رویہ دیکھ کر مجھے کچھ زیادہ امید نہیں تھی کہ میرے بہنوئی کو اپنی اس حرکت کے لیے کچھ زیادہ سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے اور میری توقعات کے عین مطابق بہنوئی کی امی نے بھی میری ہی بہن کو قصوروار ٹھہرایا۔
انھوں نے کہا ’میں نے اسے بڑے نازوں سے پالا ہے۔ اسے تو گھر میں اُٹھ کر ایک گلاس پانی بھی پینے کی عادت نہیں۔‘’پھر مرد کو ایسی باتوں پر غصہ تو آ ہی جاتا ہے نا۔ عورت کی چُپ ہی اس کا گھر بساتی ہے۔‘بس جب سب ہی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر اس مسئلہ کا حل ’عورت کی چپ‘ میں ہے تو میرے لاکھ چِلانے کے بعد بھی وہی ہوا جو شاید ہمارے معاشرے میں بہت سارے گھروں میں ہوتا ہے۔
میری بہن کو صبر کی تلقین کی گئی۔ ایسے موقع پر چپ رہنے کے مشورے دیے گئے اور ایسی کوئی بات نہ کرنے کا کہا گیا جو اس کے شوہر کے غصے کا باعث بنے۔
مجھے معاف کیجیے گا اگر آپ نے ابھی تک ’ڈارلنگز‘ فلم نہیں دیکھی کیونکہ میری وجہ سے آپ کو اس کی کہانی کے بعض سپائیلرز مل سکتے ہیں۔
ڈارلنگز فلم میں حمزہ ہر بار اپنی بیوی کو پیٹنے کے بعد یہی کہتا ہے کہ دراصل اس کی شراب اسے ایسا کرنے پر مجبور کرتی ہے اور اس کی بیوی بھی کئی برسوں تک یہی سوچ کر مار کھاتی رہتی ہے کہ شاید اس کے شوہر کی حیوانیت کے پیچھے اس کی شراب ہے۔
لیکن پھر ایک دن جب وہ بغیر کسی نشے یا شراب کے اپنی بیوی کو اتنا مارتا ہے کہ وہ مرتے مرتے بچتی ہے تو تب جا کر اسے یقین ہوتا ہے کہ اس کی وجہ شراب نہیں۔
پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے مطابق پاکستان میں ہر چار میں سے ایک عورت اپنی زندگی میں کم سے کم ایک بار گھریلو تشدد کا شکار ضرور بنتی ہے۔میں سوچتی ہوں کہ گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی یہ عورتیں جب پہلی بار اپنے گھر والوں کو یہ بتاتی ہوں گی کہ ان کے شوہر نے ان پر ہاتھ اُٹھایا تو شاید انھیں بھی یہی سننے کو ملتا ہوگا کہ ’ایسا مرد نہیں کرتا بلکہ اس کا غصہ اسے ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ مرد کو تو غصہ آتا ہے۔ تم بس چپ رہنا۔ گھر ایسے ہی بستے ہیں۔‘
آخر کب ہمارے معاشرے میں لوگ یہ بات سمجھیں گے کہ جب مرد پہلی مرتبہ عورت پر ہاتھ اٹھاتا ہے اور وہ جب اس بارے میں اپنے خاندان اور دوستوں کو بتاتی ہے تو ان کا رویہ ہی اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا وہ اس تکلیف دہ رشتے میں رہے گی یا اسے دوبارہ ہونے سے روکے گی۔
میں سوچتی ہوں کہ اس رات میری چھوٹی بہن نے کتنی امید کے ساتھ ہمیں یہ بتانے کی ہمت کی ہو گی کہ شاید اس کی پڑھی لکھی، باشعور اور خودمختار بہنیں اسے سمجھیں اور مشکل فیصلہ لینے میں اس کا ساتھ دیں۔
میں سوچتی ہوں کہ آئندہ اگر اس کے شوہر نے اس پر ہاتھ اٹھایا تو کیا وہ ہمیں یہ بتانے کی ہمت، یا سچ کہیں تو حماقت کرے گی؟میں سوچتی ہوں اگر میری بہن کے شوہر نے پھر ہاتھ اٹھایا تو؟ کیونکہ سب کہتے ہیں کہ مرد کا ہاتھ ایک بار اُٹھ جائے تو پھر رُکتا نہیں۔۔۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پہاڑی علاقوں میں بجلی کا نظام کب بہتر ہوگا؟

Next Post

شوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمد

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
اننت ناگ تصادم : ایک فوجی از جان، آپریشن ہنوز جاری

شوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan