حسیب ابن حمید
: 2019 میں، سید حناز، سری نگر کی ایک نوجوان لڑکی اور اس وقت اپنی گریجویشن کر رہی تھی، اپنے بیچ کے ساتھیوں سمیت کشمیری خواتین کی بھیانک کہانیوں سے مغلوب ہوگئیں۔
مایوس ہو کر، حناز نے ‘یکجوت’ (کشمیری میں’ اتحاد‘) کے نام سے ایک فیس بک گروپ صرف خواتین کے لیے شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ اپنی ذہنی صحت کے بارے میں بات کر سکیں اور گمنام رہتے ہوئے ذاتی معاملات میں مدد طلب کر سکیں۔
حناز نے بتایا، ”عالمی سطح پر ایسے گروپس تھے جو اپنی مخصوص کمیونٹیز کی مدد کر رہے تھے جنہوں نے مجھے اپنے وطن کی خواتین کے لیے کچھ ایسا ہی کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی، جو سماجی دقیانوسی تصورات سے خوفزدہ ہو کر اندر سے کراہتی ہیں”۔
پہلے دن اس نے ایک پیغام بھیجا جس میں کہا گیا کہ خواتین اپنے مسائل کو گمنام طور پر شیئر کر سکتی ہیں اور اس کی حیرت کی بات یہ ہے کہ چند ہی دنوں میں گروپ نے 500 ممبران حاصل کر لیے۔
حناز نے کہا کہ جلد ہی، گھریلو تشدد، بدسلوکی سے متعلق تعلقات، اور ذہنی صدمے سے متعلق پیغامات کا ایک مسلسل سلسلہ آنا شروع ہو گیا، جو وادی میں خواتین کی حالت کے غیر واضح ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔
پہلا کیس، حناز نے گھریلو تشدد کے بارے میں بتایا، ”ایک عورت اپنے بچوں سمیت سسرال کا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی اور اسے کرایہ پر رہائش کی ضرورت تھی۔ گروپ کے ارکان نے اسے جگہ حاصل کرنے میں مدد کی اور اس کے لیے کھانے کا بندوبست کیا،‘‘ ۔
حناز، جو اب شادی شدہ ہیں، نے کہا کہ گروپ کے آغاز سے لے کر اب تک ایک ہزار گھریلو تشدد کا شکار خواتین نے پلیٹ فارم پر مدد طلب کی ہے، جو اب بڑھ کر 42000 ممبرز تک پہنچ گئی ہے۔ حناز نے کہا، ”وہ شادی شدہ لوگ اب گروپ میں نوبیاہتا دلہنوں کے لیے طاقت کے ستون کے طور پر کام کرتے ہیں۔”
وقت گزرنے کے ساتھ، حناز کا اقدام مزید مددگار ثابت ہوا کیونکہ شادی کرنے سے قاصر پسماندہ لڑکیوں کو گروپ کے ذریعے مالی امداد حاصل ہوئی۔
جوویرا ،ممبرمیں سے ایک جس نے یکجوت پر میٹھے بنانے کے اپنے آغاز کو فروغ دیا تھا، نے مشورہ دیا کہ وہ ممبران سے کہیں کہ وہ کم عمر لڑکیوں کی نشاندہی کریں جو شادی کی عمر کو پہنچ چکی ہیں اور ان کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔
جویرا کے مطابق، یکجوت کے ذریعے، انہوں نے پچاس کے قریب پسماندہ لڑکیوں کی شادیوں میں مدد کی ہے۔
گروپ ایڈمنز نے کوئی فنڈ نہیں مانگا لیکن کیس کی تصدیق کے بعد انہوں نے اس کے بارے میں پوسٹ کیا اور پھر ممبران براہ راست دلہن کو مدد بھیجتے رہے ۔
جویرا نے کہا کہ دلہن کے لباس سے لے کر وازوان (کشمیری شادی کے کھانے) کے لیے درکار اشیاء تک تقریباً ہر چیز کا اہتمام اراکین نے کیا تھا۔ جویرا کی طرح بہت سی لڑکیوں نے یکجوت پر اپنے کاروبار کو فروغ دیا ہے۔ حناز نے کہا، ”کچھ اتنے کامیاب تھے کہ اب انہوں نے اپنے آؤٹ لیٹس کھول لیے ہیں۔”
گروپ کے اراکین کی ذہنی صحت سے نمٹنے کے لیے، حناز اور اس کے ساتھی گروپ آپریٹرز نے متاثرین کی مشاورت کے لیے ماہر نفسیات سے رابطہ کیا، جو اس کے بقول کافی حد تک مددگار تھا۔
دماغی صحت کے علاوہ، یکجوت ان خواتین کے لیے بھی ایک بہترین جگہ ہے جنہیں صحت کے دیگر مسائل بشمول قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش صحت کے بارے میں تجاویز کی ضرورت ہوتی ہے۔
مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین اور اس کے گروپ میں مختلف مسائل کے ساتھ، حناز نے کہا کہ وہ اطمینان کا احساس محسوس کرتی ہیں کیونکہ کشمیری خواتین کو متحد کرنے کا ان کا مقصد پورا ہو گیا ہے۔
”میں نے کبھی مالی فائدہ نہیں اٹھایا، جو کہ اچھی بات ہے کیونکہ میں نے اس نیت سے کبھی گروپ نہیں بنایا،” خوش مزاج حناز نے کہا۔
حناز کے علاوہ یاکجوت کے بارہ نگران ہیں: ثمینہ، نفحت، تمنا، نزرانہ، شبیلہ، اقصیٰ، معروفہ، فلین، صابرین، سبرینا، زویا اور ایمن۔
( یہ خلاصہ انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر میں 13 جولائی، 2022 کو شائع ہوا تھا۔ اردو ترجمہ۔فاروق بانڈے)