• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم مضامین

سلیکشن فہرستوں کی منسوخی اور مستحق امید وار

Online Editor by Online Editor
2022-09-08
in کالم, مضامین
A A
سلیکشن فہرستوں کی منسوخی اور مستحق امید وار
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:عابد حسین راتھر

گزشتہ چند دِنوں پہلے جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی کہ مذکورہ بھرتی محکمہ کی طرف سے حال ہی میں جاری کئے گئے فائنانس اکونٹس اسسٹنٹ (FAA) اور جونئر انجینئرس سِول (JE) کی بھرتی فہرستوں کو کالعدم کیا گیا ہے اور وجہ یہ بتائی گئی کہ ان بھرتیوں کو انجام دینے میں وسیع پیمانے پر دھاندلیاں کی گئی ہیں۔ اس حکم نامہ کے ساتھ ہی مزید تحقیقات کیلئے یہ کیس سی بی آئی کے حوالے کیا گیا۔ آپ سبھی اس بات سے بخوبی واقف ہونگے کہ کچھ مہینے پہلے پولیس سب انسپکٹر بھرتی فہرست کے ساتھ بھی یہی واقعہ پیش آیا اور بھرتی فہرست کو کالعدم کرکے ہزاروں مستحق امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ اگرچہ اکثر لوگوں کی رائے یہ ہیں کہ دھاندلیوں کی وجہ سے بھرتی فہرستوں کو منسوخ کرنا سروسز سلیکشن بورڈ کا ایک مثبت قدم ہے لیکن اس کڑی کا ایک منفی پہلو بھی ہے جس کو دانستہ یا نادانستہ طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ جموں وکشمیر میں بیروزگاری عروج پر ہے اور ایک ایک سرکاری ملازمت کی اسامی کیلئے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری روزگار حاصل کرنے کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے اور بہت زیادہ محنت و مشقت کرکے سرکاری ملازمت کیلئے امتحانات میں بیٹھنا پڑتا ہے تاکہ وہ کامیابی سے آراستہ ہوجائے۔ آج کل مقابلے کا ایسا سخت دور ہے کہ کسی بھی امتحان میں کامیابی حاصل کرنا محض دو دن کا کھیل نہیں بلکہ اس کیلئے کئی مہینوں کی انتھک محنت درکار ہوتی ہیں۔ امیدواروں کو امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوچنگ سینٹروں میں بھاری رقم بطور فیس ادا کرکے داخلہ لینا پڑتا ہے اور وہاں کئی مہینوں تک مختلف مضامین کے ماہروں سے رہنمائی حاصل کرکے اپنے آپ کو اِس قابل بنانا پڑتا ہیں کہ وہ بھرتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے اپنے اور اپنے والدین کے خواب پورے کرسکے۔ ہزاروں غریب والدین خود بہت سارے مشکلات کا سامنا کرکے اپنے بچوں کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ ان بھرتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے سرکاری محکموں میں روزگار حاصل کرسکے اور اُن کے روزمرہ مشکلات اور گھریلوں مسائل کا ازالہ ہوجائے۔ لہذا اس بات سے قطعی بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ ایسے محنتی اور ذہین امیدواروں کی بہت ساری امیدیں متعلقہ بھرتی بورڈ سے وابستہ ہوتی ہیں۔ ایسے تمام امیدوار پراُمید ہوتے ہیں کہ متعلقہ بھرتی بورڈ ایمانداری اور صاف شفاف طریقے سے بھرتی کے امتحانات کا کام انجام دے گا اور بھرتی مُہم بدعنوانیوں اور دھاندلیوں سے پاک رہے گی۔
سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے مذکورہ بالا بھرتی امتحانات کے نتائج منسوخ کرکے اگرچہ بدعنوانی پر کسی حد تک روک لگائی گئی لیکن اس فیصلے سے بہت سارے ذہین، مستحق اور محنتی امیدواروں کے خواب چکنا چور ہوگئے جنھوں نے مہینوں کی انتھک محنت سے اِن امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی اور سرکاری ملازمت کے خواہاں تھے اور جو بڑی بے صبری سے سرکاری محکموں میں شامل ہونے کے خواب دیکھ رہے تھے۔ اگرچہ یہ بات بھی صیح ہے کہ ایسے ذہین اور محنتی امیدواروں کی کامیابی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ کبھی بھی، کہی بھی اپنے لئے روزگار کے مواقع ڈھونڈ سکتے ہیں، دوبارہ ان امتحانات میں داخل ہوکر کامیابی حاصل کرکے سرکاری روزگار حاصل کرسکتے ہیں مگر اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ ان میں سے کچھ امیدوار شائد ایسے بھی ہوں گے جو آگے مستقبل میں اس موقع سے قاصر رہے گے اور تاحیات سرکاری روزگار ڈھونڈنے میں ناکام رہے گے کیونکہ سرکاری روزگار حاصل کرنے میں محنت کے ساتھ ساتھ قسمت کا ہاتھ بھی کہی نہ کہی ضرور شامل ہوتا ہے۔ لہذا ان امتحانات کے نتائج کو کالعدم کرنا ایسے ذہین اور محنتی امیدواروں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔ ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ ایسے بھرتی امتحانات کے کام کو شفافیت اور ایمانداری سے سرانجام دینا سروسز سلیکشن بورڈ کی ذمہ داری ہے جس کے انتظامات کیلئے امیدواروں سے باضابطہ طور پر فیس وصول کیا جاتا ہے اور ایسے اہم امتحانات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی کے واقع کا پیش آنا سلیکشن بورڈ کی اپنی کمزوری ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ اپنی کمزوریوں کے عوض محنتی، ذہین اور مستحق امیدواروں کو بَلی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔ اگرچہ ایک طرف متعلقہ حکام یہ دعوے کر رہے ہیں کہ جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتیں فروخت کیلئے نہیں ہیں بلکہ میرٹ ہی سرکاری ملازمت میں داخلے کا واحد معیار ہے تو دوسری طرف سلیکشن بورڈ کی بھرتی مہام میں دھاندلیوں کے ایسے واقعات کا پیش آنا متعلقہ حکام کے ان دعوؤں کو جھوٹا ثابت کرتے ہوئے بورڈ کی بھرتی عمل پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔ بھرتی عمل کے امتحانات میں ایسے شرمناک واقعات کے رونما ہونے سے سروسز سلیکشن بورڈ پر عوام کے اعتبار کا جنازہ نکل رہا ہے اور ساتھ ہی ایسے بدعنوان ملازمین کے ذریعے ہزاروں مستحق امیدواروں کے مستقبل کے ساتھ کِھلواڑ کیا جارہا ہے۔
مندرجہ بالا پیراگراف میں پہلے ہی یہ بات واضع کردی گئی ہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ کے کسی بھی بھرتی امتحان میں کامیابی حاصل کرنا دو دن کا کھیل نہیں ہے بلکہ اس میں امیدوار کو اپنے راتوں کی نیند حرام کرکے کئی مہینوں تک سخت محنت کرنی پڑتی ہے اور ساتھ ہی کئی امیدواروں کے والدین کو ان گنت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں تاکہ ان کے بچے اس قابل بن جائے کہ ان امتحانات میں کامیابی سے آراستہ ہوجائے۔ لہذا ان امتحانات کے نتائج کو کُلی طور پر منسوخ کرنا ایسے محنتی اور مستحق امیدواروں اور ان کے والدین کے ساتھ سراسر ناانصافی اور ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ متعلقہ حکام اُن خاص امیدواروں کی شناخت کرے جو دھاندلیوں کے ذریعے ان امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان کو تاحیات بورڈ کے بھرتی امتحانات میں بیٹھنے کیلئے نااہل قرار دے۔ اگر حکومت کے اعلٰی عہدیداران واقعی میں جموں و کشمیر کے اُن تمام غریب والدین کا درد محسوس کر سکتے ہیں جو اپنی زندگی کی تمام جمع پونجی اپنے بچوں پر صرف کرتے ہیں تاکہ اُن کے بچے اِن بھرتی امتحانات میں کامیاب ہوجائے تو اُن کو چاہیے کہ ایسی بدعنوانیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی شناخت کرکے اُن کو ملازمت سے برخاست کرے اور اُن کی پچھلی تمام تنخواہیں جرمانے کے طور پر واپس لے اور عدالت اعلٰی سے ان کیلئے عمر قید کی سزا کی درخواست کرے تاکہ باقی ملازمین اُن سے عبرت حاصل کرکے ایسی شرمناک بدعنوانیوں میں ملوث ہونے سے پرہیز کرے۔ ذہین، محنتی اور مستحق امیدواروں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنا ایک جُرمِ عظیم ہے لہذا ایسے جُرم میں ملوث افراد کیلئے یہی معقول سزا ہے۔ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملازمین اور امیدواروں کی شناخت کرنا متعلقہ حکام کیلئے کوئی مشکل یا ناممکن کام نہیں ہے کیونکہ اگر متعلقہ حکام یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ کسی بھرتی امتحان میں دھاندلی ہوئی ہے تو پھر اُس دھاندلی میں ملوث افراد کی شناخت کرنا بھی ناممکن نہیں ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ سرکاری ملازمت کے بھرتی امتحانات میں سو فیصد شفافیت لانے کی ہر ممکن کوشش کرے ورنہ وہ دن دور نہیں جب عوام کا سروسز سلیکشن بورڈ پر اعتبار اُٹھ جائے گا اور یہ امتحانات محض ایک مذاق بن کر رہ جائے گے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست پر پہنچے محمد رضوان، بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ ا

Next Post

نشہ مکت مہم اور جموں کشمیر 

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post

نشہ مکت مہم اور جموں کشمیر 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan