
مودی حکومت ہندوستانی صارفین کو تیل اور گیس کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے بچانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ جنوری 2021 اور فروری 2023 کے درمیان،گیس کی بین الاقوامی قیمتوں میں 228 فیصد کے حیران کن اضافے کے باوجود، ہندوستان میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ 83 فیصد تک ہی محدود رکھا گیا ہے – جو کہ عالمی اضافے کا صرف ایک تہائی ہے۔
دور اندیش حکمرانی نے، گھریلو ایڈمنسٹرڈ پرائس میکانزم (اے پی ایم)، گیس مختص کرنے اور غیر ترجیحی شعبوں سے گیس کو نقل و حمل اور گھریلو زمروں کی طرف موڑنے جیسے فعال اقدامات کے ذریعے،اس امر کوممکن بنایا ہے۔ اے پی ایم گیس کی قیمتوں میں اہم اصلاحات کی ایک سیریز کو منظور کرنے کا کابینہ کا حالیہ فیصلہ، اس مقصد کو مزید آگے بڑھائے گا۔ یہ اصلاحات دو بڑے اہداف کو حاصل کرتی ہیں – پہلا، ہندوستانیوں کو قیمتوں کے انتہائی اتار چڑھاؤ سے بچانا اور گیس پر مبنی شعبوں میں منصوبہ بند سرمایہ کاری کے لیے وضاحت فراہم کرنا؛ اور دوسرا،جستجواور پیداوار (ای اینڈپی) میں مزید جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا۔
گھریلو گیس کی قیمتوں کے تعین کے نئےرہنما خطوط 2014 کی حدود کے باعث، معقولیت اور اصلاحات (آر اینڈ آر) کے اس سیٹ کی ضرورت پیدا ہوئی ہے، جو کہ حال ہی میں چار بین الاقوامی مرکزوں پر گیس کی حجم کے لحاظ سے اوسط قیمت کی بنیاد پر، اےپی ایم قیمتوں کا تعین کرتی تھی۔ ان قیمتوں کی ترسیل ایک اہم وقت کے وقفے (6سے9 ماہ) کے ساتھ ہوئی اور اس میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ رہاتھا؛ یہاں تک کہ دو پیداوری ممالک کے گیس ہب کی قیمتیں، گزشتہ چند سالوں میں اپنی مطابقت کھو چکی ہیں۔
مثال کے طور پر، اکتوبر 2020 اور ستمبر 2021 کے درمیان اے پی ایم کی قیمت، 1.79 ڈالر/ایم ایم بی ٹی یورہی،جو کہ نامزدگی والے شعبوں کے لیے 3.5 ڈالر/ایم ایم بی ٹی یو کی پیداواری لاگت سے بہت کم ہے۔ اس مدت کے دوران، مغربی ہندوستان میں ایل این جی کی قیمتیں، اوسطاً 11ڈالر/ایم ایم بی ٹی یو تھیں۔ مختصر یہ کہ گھریلو پیداوار نے ایل این جی کی قیمتوں کے 20 فیصد سے بھی کم قیمت حاصل کی۔ تاہم، روس-یوکرین کے بحران کے بعد، بین الاقوامی ہب کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافے کی وجہ سے، ستمبر 2021 میں اسی اے پی ایم قیمتیں، 1.79ڈالر/ ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر اکتوبر 2022 میں 8.57ڈالر/ ایم ایم بی ٹی یو ہو گئیں، جس سے کھاد، بجلی اور سٹی گیس کےنظام تقسیم (سی جی ڈی) کے شعبے کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
حکومت نے، گھریلو گیس کے صارفین کے ساتھ ساتھ، قومی تیل کمپنیوں کو بھی، اے پی ایم قیمتوں کو ماہانہ بنیادوں پر متعین کی جانے والی ہندوستانی خام باسکٹ کی قیمت کے 10فیصد کے ساتھ ساتھ، 6.5 ڈالر/ ایم ایم بی ٹی یو کی حد اور نامزدگی کے شعبوں کے لیے 4.5 ڈالر/ ایم ایم بی ٹی یو کی سطح کی بنیاد پر، اس طرح کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ حد کا تعین گزشتہ 20 سالوں میں ہندوستانی خام قیمت (تقریباً 65ڈالر/بی بی ایل) کے 10فیصد پر کیا گیا ہے، جبکہ منزل کی قیمت کا تعین، نامزدگی والے شعبوں سے گیس کی پیداوار کے لیے تقریباً 3.5 ڈالر/ ایم ایم بی ٹی یو اور نامزدگی کے شعبوں کے لیے 4.5 ڈالر/ ایم ایم بی ٹی یو کی پیداواری لاگت کا مشاہدہ کرتا ہے۔
۔
ان اصلاحات کے بعد، گھریلو ایندھن (پی این جی) کی اوسط قیمت میں تقریباً 10 فیصد کی کمی آئی ہے اور سی این جی گاڑیوں کے مالکان نے قیمتوں میں 6سے7 فیصد کی کمی دیکھی ہے۔ ایک اور اہم فائدہ کھاد کی سبسڈی میں کمی ہوگی، جس کی توقع ہے کہ یہ ہر سال 2000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ہوگی۔