• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

من کی بات میں وزیراعظم نے کیا کشمیر کے سیاحتی مقامات کا تذکرہ

Online Editor by Online Editor
2023-02-04
in رائے
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:منظور الہٰی

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جموں کشمیر اپنے قدرتی اور دلکش نظاروں کی وجہ سے پوری دنیا میں منفرد مقام وحیثیت رکھتا ہے اور جو کوئی بھی ایک بار کشمیر کی سیاحت کر لیتا ہے تو جموں کشمیر کی خوبصورتی اس کا من موہ لیتی ہے آج کل دیکھا جائے تو وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری کے بیچ غیر مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد کو یہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات جیسے گلمرگ، پہلگام وغیر ہ سے لے کر شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر سیاح شدید سردی کی کوئی پراہ کئے بغیر گرم لباس میں ملبوس یہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ان سیاحوں کا کہنا ہے کہ کشمیر کی خوبصورتی ہر موسم میں دیکھنے کے لائق ہے۔ اگر کشمیر کی خوبصورتی کی بات کی جائے تو اس کی خوبصورتی ہر موسم میں قابل دید ہوتی موسم بہار کی بات کی جائے تو یہاں کے سر سبز و شاداب جنگل و چراگاہیں، پانی سے بھرے جھیل جھرنے اور آبشار اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہوتے ہیں وہیں موسم سرما میں یہاں کے برف پوش پہاڑ بھی خوبصورتی میں عدیم المثال ہوتے ہیں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو”من کی بات“ پروگرام میں ملک اور بیرونِ ملک کے عوام سے اپنے خیالات کا اظہار کیا یہ اس پروگرام کا 97 تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں کو کشمیر کا دورہ کرنے اور اپنے دوستوں کو بھی وہاں لے جانے کی ترغیب دی انہوں نے کہا کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ جنت اس سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہوگی یہ بات بالکل صحیح ہے اسی وجہ سے کشمیر کو زمین کی جنت کہا جاتا ہے آپ بھی ان تصویروں کو دیکھ کر کشمیر کی سیر پر جانے کی ضرور سوچ رہے ہوں گے برف باری کی وجہ سے ہمارا کشمیر ہر سال کی طرح اس بار بھی بہت خوبصورت ہو گیا ہے لوگ بانحال سے بڈگام جانے والی ٹرین کی ویڈیو کو بھی خاص طور پر پسند کر رہے ہیں ۔ میں چاہوں گا آپ خود بھی جائیں اور اپنے ساتھیوں کو بھی ساتھ لے جائیں کشمیر میں برف پوش پہاڑ قدرتی خوبصورتی اور بہت کچھ دیکھنے اور جاننے کے لیے ہے ادھر جنوبی کشمر ضلع پلوامہ کے ترال کے سیدہ آباد پستونہ کا وزیر عظم نے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں منعقدہ سنو کرکٹ کے بارے میں بات کی ۔مودی نے کہا کہ برف پوش پہاڑوں اور قدرتی خوبصورتی کے علاوہ کشمیر کے بارے میں جاننے اور تعریف کرنے کے لئے اور بھی بہت کچھ ہے انہوں نے کہا کہ سنو کرکٹ زیادہ دل لگی ہے؛ اس سے یہ اور بھی دلچسپ ہوتا ہے کہ یہ کھیل ان کھلاڑیوں کی شناخت کرنے میں مدد کرتے ہیں جو مستقبل میں ٹیم انڈیا کے لئے کھیلیں گے انہوں نے کہا کہ سنو کرکٹ کھیلو انڈیا موومنٹ کی توسیع ہے انہوں نے سیاحوں کو مشورہ دیا کہ اگلی بار جب آپ کشمیر جائیں تو اس طرح کے پروگرام دیکھنے کے لئے بھی اپنا وقت نکالیں انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے سفر کو مزید یادگار بنائے گی ادھر سعید آباد کے لوگوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ اب اس گروانڈ کی حالت بہتر ہو گی اور علاقے میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ کھلاڑیوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے انکے علاقے کا نام لینا بڑی اچھی بات ہے۔ انہیں اب امید ہے کہ اس خبر کے بعد نہ صرف کھیل سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اسے علاقے کا نام بھی روشن ہوگا ۔کھلاڑیوں نے مزید بتایا کہ اس گروانڈ کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ادھر وادی کے کئی بڑے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد سے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے اس شعبہ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی کے باقی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ہے اور سیاحوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی آمد میں اضافہ درج ہونے سے شعبہ سیاحت کی جان میں نئی جان آگئی ہے۔ گلمرگ اس ماہ جنوری میں سیاحوں کی بڑی تعداد محسوس کی گئی ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر اور سوشل میڈیا

Next Post

انہدامی مہم .کشمیر لیڈرشپ کی ‘ بیان بازی ‘ مزاحمت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post

انہدامی مہم .کشمیر لیڈرشپ کی ' بیان بازی ' مزاحمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan