
قابل احترام لیفٹیننٹ گونر صاحب
نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ میں آپ کی توجہ گورنمٹ ہائر اسکینڈری اسکول نائدکھئے سوناواری کی طرف مبزول کرنا چاہتا ہو ،حال ہی میں اعلان کی گئ ڈی ڈی سی حلقہ نائدکھئے جو ضلع ہیڈکوارٹر بانڈی پورہ سے تقریبا 38 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے ،علاقہ حاجن کے بعد انتہائی آبادی والا علاقہ ہے جو ضلع بانڈی پورہ اور بارہمولہ کے درمیان ایک مرکزی علاقہ ہے۔علاقے کی آبادی اور اس کے ملحقہ علاقوں کی آبادی تقریبا چالیس ہزار تک ہے۔
2000ء میں یہاں گورنمٹ ہائی اسکول کو اپگریڈ کر کے گورنمٹ ہائر اسکینڈری اسکول کا درجہ دیا گیا ،آرٹس اور میڈیکل اسٹریم کے چند سبجکٹس کے ساتھ میڈیکل میں شامل سبجکٹس physics, chemistry ,zoology, botany, math آرٹس میں شامل سبجکٹس political science, sociology,
Education, Environmental Science
آج 21 سال کے بعد بھی یہی چند سبجکٹس پڑھائے جارہے سبجکٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے طالب علموں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اگر چہ انفراسٹرکچر اور اہم سہولیات موجود بھی ہیں پھر بھی کامرس اسٹریم اور میڈیکل اور آرٹس میں سبجکٹس کی اپگریڈیش نہیں ملی۔۔۔۔گزشتہ برسوں میں طالب علموں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور سبجکٹس کی عدم موجودگی میں طالب علموں کو ،سمبل حاجن سوپور جانا پڑتا ہے اگر چہ سرمایہ دار اپنے بچوں کی ایکڈمکس ضروریات پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے منتظر ہوسکتےہیں اور کامرس اور دیگر سبجکٹس کے لئے دوسری جگہ بھیجتے ہیں لیکن یہاں غریب اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقہ ہی ہے جو اپنے بچوں کی تدریسی دیکھ بھال میں ناکافی نظام کا شکار ہوجاتا ہے تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، تعلیم کی مثلت استاد، طالب علم، مختلف سبجکٹس اور نصاب میں مکمل ہوتی ہیں جس میں نصاب پہلی اینٹ ہے جس پر کسی قوم کی تعلیمی عمارت استوار ہوتی ہے۔
سبجکٹس کے ساتھ ساتھ لائبرری میں بھی حسب معمول ارتقاء ہونی چاہیے، وہاں مختلف اقسام کی کتابیں ہونی چاہئیں تاکہ ایک مزدور کا بیٹا جس کو دن کی کمائی سے روٹی کا بھی گزارا بھی نہیں ہوجاتا یتیم اور اقتصادی پسماندہ وہاں کتابیں پڑھ سکے تعلیم زندگی کے لئے تیاری نہیں بلکہ بذات خود زندگی ہے ایک انسان اس وقت تک معاشرے کے لئے مفید نہیں بن سکتا جب تک نہ وہ سہی تعلیم یافتہ ہو، پڑھی لکھی ماں ہی بہترین معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتی ، شعبہ تعلیم کے لئے بہت بڑا نظام موجود ہے لیکن ہماری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی قاصر ہے
لہذا ہم مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ اس ہائر اسکینڈری اسکول میں کامرس کے ساتھ ساتھ میڈیکل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹسں سبجکٹس میں اضافہ کے لئے اپنا قابل تعریف دفتر استعمال کریں تاکہ دیرینہ مطالبہ کا ازالہ ہوجائے۔
