• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مارچ ۲۶, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

اوور لوڈ

Online Editor by Online Editor
2023-03-04
in رائے, کالم
A A
اوور لوڈ
FacebookTwitterWhatsappEmail
فاضل شفیع فاضل
تحریر:فاضل شفیع فاضل

صبح کے وقت گاڑیوں میں کہاں جگہ ملتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ انسانوں کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے یا گاڑیوں کی تعداد میں کمی ہوی ہے۔ بہت انتظار کے بعد بڑی مشکل سے گاڑی ملتی ہے، جس میں کھڑے ہو کے سفر کرنا پڑتا ہے اور اب یہ روزانہ کا دستور بن چکا ہے۔ روز مرہ کی طرح آج بھی پرویز دفتر جانے کے لیے کافی دیر سے گاڑی کے انتظار میں تھا اور بالآخر اسے گاڑی مل گئی اور خوش قسمتی سے گاڑی خالی ہونے کے سبب پرویز ایک حجاب آمیز لڑکی کے بغل میں بیٹھ گیا۔ لڑکی نے حجاب کا پورا اہتمام کیا تھا اور اس کا چہرہ بلکل ڈھکا ہوا تھا گویا اس کی پہچان کر پانا ایک ناممکن سی بات تھی۔
پرویز نے بغل میں بیٹھی اس لڑکی سے نام پوچھنے کی ایک بے کار کوشش کی۔ پرویز کا دل برے خیالوں میں بہہ گیا اور اس کے دماغ میں طرح طرح کے فحش خیالات نے جنم لیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ شیطان پرویز پر حاوی ہو چکا ہے اور بنا سوچ سمجھ کے پرویز نے اپنا ہاتھ دھیرے سے اس لڑکی کی اور بڑھایا اور اس کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگا۔ لڑکی نے کافی جدوجہد کی اور پرویز کی اس بے ہودہ حرکت سے اس کی آنکھوں میں آنسو آئے۔ اس نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھ کر بہت صبر و تحمل سے کام لیا۔ وہ چاہتی تو پرویز کا تماشہ بنا سکتی تھی لیکن اس نے یہ مناسب نہ سمجھا اور گاڑی کے ڈرائیور سے گاڑی روکنے کو کہا اور آدھے راستے میں ہی اتر گئی۔ پرنم آنکھوں سے لڑکی سیدھے اپنے گھر کی طرف چل پڑی اور سارا قصہ اپنی ماں کو سنایا۔
پرویز شام کو آفس سے گھر پہنچتا ہے اور گھر کا ماحول اسے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا۔ جس پرویز کے لیے آفس سے آتے ہی گرما گرم چائے تیار رہتی تھی، آج اس کو کوئی پوچھنے والا نہ تھا اور گھر میں کوئی بھی افراد خانہ اسے بات تک نہ کر رہا تھا۔ پرویز نے وجہ جاننے کی کوشش کی، تو اس کی ماں نے پرویز کے گال پر ایک زور دار تھپڑ رسید کیا۔ پرویز حیرت میں پڑ گیا، اس کو سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کی آخر ہوا کیا ہے۔ اس کی ماں بول پڑی کہ افسوس میں نے ایسے جلاد بیٹے کو جنم دیا جس کی آنکھوں میں حیا نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اس کے دل میں عورتوں کے لئے کوئی عزت نہیں ہے اور اس قدر میرا بیٹا گر سکتا ہے، میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا۔
یہ ساری باتیں پرویز کی سمجھ سے باہر تھیں۔ اسی بیچ پرویز کی چھوٹی بہن عابدہ کمرے میں داخل ہوتی ہے۔عابدہ کی آنکھیں نم تھیں، اس کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ اس سے پہلے کہ پرویز کچھ کہتا، عابدہ نے بولا بھیا آج گاڑی میں جس لڑکی کے ساتھ آپ نے چھیڑ خانی کی وہ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی چھوٹی بہن عابدہ تھی۔ میں ہی آپ کے بغل میں بیٹھی تھی اور مجھے آپ کو بھائی کہنے میں شرم آ رہی ہے۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ میرا بھائی ایسا ہو سکتا ہے۔ بڑا بھائی باپ کے برابر ہوتا ہے اور آپ کی فحش حرکتوں کی وجہ سے میں شرمسار ہوں۔ میرے بھائی لڑکیوں کی عزت کرنا سیکھو۔ یہ تو اچھا ہوا کہ میں آپ کے بغل میں بیٹھی تھی، اگر کوئی دوسری لڑکی ہوتی تو آپ کی اور ہماری عزت مٹی میں مل جاتی۔ میں نے اپنی بہن ہونے کا فرض ادا کیا۔ بھائی، خاص کر گاڑی میں، ہر پرائی لڑکی کو اپنی بہن کی نظر سے دیکھا کرو۔
پرویز شرم کے مارے منہ دکھانے کے لائق نہ رہا۔ اس کو اپنی غلطی کا پورا احساس تھا۔ پرویز کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ اپنے کیے پر شرمندہ تھا۔ اس نے اپنی بہن عابدہ کو گلے لگایا اور وعدہ کیا کہ آج کے بعد وہ ایسی بیہودہ حرکتوں سے باز آئے گا، آخر غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے۔ پرویز نے اپنی ماں اور اپنی چھوٹی بہن عابدہ سے معافی مانگی اور اللہ کے حضور توبہ کی۔ پرویز نے اعادہ کیا کیا اس سے وہ سب لڑکیوں کی عزت کرے گا اور اپنے ساتھیوں کو بھی اس چیز کی تلقین کرے گا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سکمز صورہ کے انتظامی کنٹرول میں ردو بدل

Next Post

بے روزگاری غربت و افلاس کو جنم دیتی ہے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

وادی میں زرعی راضی کا 60فیصدی حصہ ختم ہوا ۔ ماہرین

سبزیاں اگانے میں رہنمائی

2023-03-25
سیاسی گفتگوسے پرہیز کیوں؟

سیاسی گفتگوسے پرہیز کیوں؟

2023-03-23
پانی کی قلت سےخواتین غیر محفوظ ہو رہی ہیں

پانی کی قلت سےخواتین غیر محفوظ ہو رہی ہیں

2023-03-22
عالمی یوم آب: 2023 تک ”ہر گھرمیں ہو نل“ کا ہدف

عالمی یوم آب: 2023 تک ”ہر گھرمیں ہو نل“ کا ہدف

2023-03-22
انڈرٹرائل قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں!

انڈرٹرائل قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں!

2023-03-21
میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا زمینی سطح پر فائدہ ہو رہا ہے

میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا زمینی سطح پر فائدہ ہو رہا ہے

2023-03-21
خوش رہنے کا عالمی دن

خوش رہنے کا عالمی دن

2023-03-21
سوئیہ بوگ واقعہ : بڈگام میں مکمل ہڑتال کاروباری ادارے ٹھپ

بڈگام سانحہ ، کشمیر کے لوگوں کو جاگنے کی کال !

2023-03-21
Next Post
بے روزگاری غربت و افلاس کو جنم دیتی ہے

بے روزگاری غربت و افلاس کو جنم دیتی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

ur Urdu▼
X
ar Arabiczh-CN Chinese (Simplified)en Englishru Russianur Urdu