• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

وادی لولاب کاعزیز فرزند۔۔ڈاکٹر شاہ فیصل

Online Editor by Online Editor
2023-04-13
in رائے
A A
وادی لولاب کاعزیز فرزند۔۔ڈاکٹر شاہ فیصل
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر شفیع ایوب

وادی لولاب بہت خوبصورت ہے۔ دلوں کو سکون دینے والا۔ خوبصورت مناظر اور بہترین آب و ہوا۔ اس وادی لولاب کی خوبصورتی پر علامہ اقبال جیسے بلند پایہ شاعر و فلسفی بھی فدا تھے۔ واضح رہے کہ علامہ اقبال کے آبا و اجداد کا تعلق وادی لولاب سے قریب تر کلگام کا علاقہ تھا۔علامہ اقبال نے کس والہانہ پن سے لکھا ہے:
پانی ترے چشموں کا تڑپتا ہوا سیماب
مرغان ِ سحر تیر ی فضاؤں میں ہیں بیتاب
اے وادی لولاب، اے وادی لولاب
(علامہ اقبال)
وادی لولاب کے علمی ہیرے جواہرات
علامہ انور شاہ کشمیری اور مولانا انظر شاہ کشمیری کا نام تو آپ نے سنا ہوگا؟ ان کا تعلق بھی وادی لولاب سے ہے۔ یہ وہی علامہ انور شاہ کشمیری ہیں جو محض 57سال کی عمر میں سنہ 1933میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ علامہ انور شاہ کشمیری کے لئے جب تعزیتی اجلاس منعقد ہوا تو علامہ اقبال نے کہا تھا کہ گزشتہ پانچ سو سال میں اسلامی دنیا نے جن عظیم لوگوں کو پیدا کیا ان میں سے ایک علامہ انور شاہ کشمیری بھی ہیں۔ اکیسویں صدی میں جو نوجوان رفتہ رفتہ ملک کے نوجوانوں کا رول ماڈل بن گیا اس کا نام شاہ فیصل ہے۔
جی ہاں وہی آئی اے ایس ٹاپرڈاکٹر شاہ فیصل۔ وادی لولاب کا قیمتی بیٹا ڈاکٹر شاہ فیصل۔ وادی لولاب کا کوہ نور ڈاکٹر شاہ فیصل۔ حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹر شاہ فیصل نہ صرف کشمیری نوجوانوں کے لئے بلکہ ہندوستان بھر کے نوجوانوں کے لئے ایک رول ماڈل بن کر ابھرے ہیں۔
وادی لولاب قدرتی حسن کا نمونہ
وادی لولاب کو جموں کشمیر میں پھلوں کا کٹورہ بھی کہتے ہیں۔ سیب کے علاوہ اس علاقے میں خوبانی، آڑو، چیری اور اخروٹ کی بہتات ہے۔ وادی کشمیر اور وادی نیلم سے گھرا ہوا وادی لولاب دھرتی پر خوبصورت ترین وادی ہے۔ وولر جھیل کے کنارے آباد باندی پورا کے چاراگاہ بھی وادی لولاب کو ایک طرف سے گھیرے ہوئے ہیں۔ سری نگر شہر سے تقریباً ایک سو پندرہ کیلو میٹر کی دوری پر آباد ہے کپوارہ۔ کپوارہ سے محض دو چار کیلومیٹر آگے بڑھنے پر وادی لولاب کی معطر ہوائیں آپ کا استقبال کریں گی۔
وادی لولاب کا نایاب ہیرا: شاہ فیصل
ڈاکٹر شاہ فیصل ایک آئی اے ایس افسر ہیں۔ یہ کوئی خاص بات نہیں ہے۔ ملک میں ہزاروں آئی اے ایس افسر ہیں۔لیکن کچھ باتیں ڈاکٹر شاہ فیصل کو اہم بناتی ہیں۔ خوبصورت، خوش لباس، خوش گفتار اور خوش مزاج ڈاکٹر شاہ فیصل یو پی ایس سی امتحانات میں اول پوزیشن لانے والے وادی کے پہلے مسلمان ہیں۔بلکہ وہ پہلے کشمیری ہیں جنھوں نے یو پی ایس سی کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کیا ہے۔ آئی اے ایس ٹاپ کرنا بہر حال بڑی بات ہے۔لیکن اس سے بھی بڑی بات ہے کہ نامساعد حالات میں خود پہ قابو رکھنا۔ جب ان کے والد کا قتل ہوا اس وقت وہ ایک کم عمر نوجوان تھے۔ معصوم دل پہ چوٹ تو بہت لگی۔
لیکن جو اس غم کی شدت کو اپنی طاقت بنا لے وہی ڈاکٹر شاہ فیصل بن کر تاریخ رقم کرتا ہے۔ لبوں پہ مسکراہٹ سجائے اس نوجوان نے کتنا غم برداشت کیا ہے یہ اس کا دل ہی جانتا ہے۔ لیکن آج وہ پوری طاقت کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر چکا ہے۔
والدہ، والد اور دادا قابل احترام معلم تھے
ایک اور بات جو ڈاکٹر شاہ فیصل کو اہم بناتی ہے وہ یہ ہے کہ نہ صرف ان کے والد غلام رسول شاہ ایک ٹیچر تھے بلکہ ان کی والدہ محترمہ مبینہ شاہ اور ان کے دادا بھی اسی با وقار پیشے یعنی معلمی سے وابستہ رہے۔ محض 26سال کی عمر میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر بننے والے شاہ فیصل اردو زبان و ادب میں ایم اے بھی ہیں۔ اور پھر نہ صرف پہلی کوشش میں یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی بلکہ ٹاپ کرکے اپنی ریاست جموں و کشمیر کے لئے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ آئی اے ایس ٹاپر ہونا اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔ اور اس سے زیادہ اہم ہے پہلی کوشش میں ٹاپر بن جانا۔ یقیناً اس میں شاہ فیصل کی ذہانت، محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ ما ں باپ کی دعائیں بھی شامل تھیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جسم فروشی کا ایک اور اڈہ بے نقاب

Next Post

سرینگر میں جی 20 اجلاس کی اہمیت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
سرینگر میں جی 20 اجلاس کی اہمیت

سرینگر میں جی 20 اجلاس کی اہمیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan