• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

من کی بات کی مقبولیت

Online Editor by Online Editor
2023-04-30
in رائے
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:جگت پرکاش نڈا ‏

آج ہمارے ملک کے لئےایک تاریخی دن ہے کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ’’ من کی بات ‘‘ نے ، جو قوم کے ساتھ جڑی ہوئی ‏ہے ، آج اپنی 100ویں قسط مکمل کر لی ہے۔ 3 اکتوبر ، 2014 ء سے ہر مہینے کے آخری اتوار کو صبح 11 بجے نشر ہونے والا یہ انتہائی ‏متاثر کن ریڈیو پروگرام ، اب ملک کے ہر خاص و عام کی زبان پر آ چکا ہے۔ وزیر اعظم کے خیالات، ان کے تفکرات ‏اور حکمت کے الفاظ لوگوں کی امنگوں اور امیدوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
میں اس پروگرام کی بے پناہ مقبولیت کا گواہ رہا ہوں ، جہاں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے ‏گھروں، محلوں اور نکڑ کی دکانوں پر یکجا ہوکر اپنے ریڈیو سیٹوں سے چپکے ہوئے بھارت کے بارے میں دلچسپ حقائق اور ‏کہانیاں سنتے ہیں۔ وہ حقیقی زندگی کی کہانیوں، گمنام ہیروز کی کہانیوں سے متاثر ہوتے ہیں اور پھر اپنے آپ کو قوم اور ‏معاشرے کی خدمت کے لئے وقف کر تے ہیں ۔
پچھلے 9 سالوں سے، وزیر اعظم نریندر مودی ہمارے ملک کی تعمیر میں عام شہریوں کے بے پناہ تعاون کو قوم کے ‏سامنے لائے ہیں — چاہے اس کا تعلق ماحولیات کے تحفظ سے ہو ، ہمارے مالا مال فنون ، ثقافت اور وراثت کے تحفظ سے ‏ہو ؛ سماجی تحریکوں کی تشکیل اور ضرورت مندوں اور ناداروں کی مدد کرنا ہو ؛ کھیلوں کو فروغ دینا ہو ؛ سائنسی رجحان ؛ ‏ادب اور تعلیم کو فروغ دینا ہو ؛ ہماری ختم ہوتی ہوئی کاٹیج انڈسٹری ہو اور منفرد آرٹ کی اقسام ہوں یا سماجی ہم آہنگی اور ‏قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہو ۔ ‏
‏’’ من کی بات ‘‘ اس بات کی انوکھی مثال ہے کہ کس طرح ابلاغ کا ایک معمولی ذریعہ، جو ڈیجیٹل انقلاب کے دور ‏میں اپنی اہمیت کھوتا جا رہا ہے، کو ہماری قوم کو متاثر کرنے اور تبدیل کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ بن سکتا ہے۔ یہ کسی بھی ‏قسم کے سیاسی پیغام رسانی میں ملوث ہوئے بغیر حکومت اور عوامی شراکت کا ایک قابل ذکر پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ ‏یہ ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ، جو ہماری قوم کی اندرونی قوتوں اور ہمارے شہریوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سمجھنے ‏پر مرکوز ہے۔ ’’ من کی بات ‘‘ نے دنیا کو دکھایا ہے کہ کس طرح مواصلاتی ٹول کا استعمال کرکے ایک قوم کو یکجا ‏کیا جا سکتا ہے اور قوم کی تعمیر کے لئے کام کرنے کی ترغیب دی جا سکتی ہے۔
۔
میں سوچتا تھا، کیا جدید بھارت کو کبھی ایسے شخص کو دیکھنے کا موقع ملے گا ، جو شہریوں کو متاثر کرے، انہیں متحد کرے ‏اور ہماری قوم کو بدلنے کا راستہ دکھائے۔ نریندر مودی جی کے ساتھ میری طویل رفاقت رہی ہے، میں نے ان کے ساتھ ‏بہت قریب سے کام کیا ہے۔ میں انہیں ایک کثیر جہتی شخصیت کے طور پر دیکھتا ہوں — جو ایک سماجی مصلح، ایک ‏سرپرست، ایک استاد، ایک سخت منتظم، ایک مضبوط قوت ارادی رکھنے والا شخص، ایک متاثر کن عالمی رہنما، ایک تحریکی ‏مقرر، ایک ہمدرد سیاستدان اور ایک مشعل بردار ہے اور وہ ایک ’ پردھان سیوک ‘ کے طور پر بھارت کو تیز رفتار ‏فروغ اور ترقی کی راہ سے ’’ وشو گرو ‘‘ بنانے کے لئے آگے لے جا رہا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی ’’من کی بات‘‘ کے ذریعے قوم سے بات کرتے ہیں تو اِس کا جادوئی اثر بنیادی ‏طور پر، عوام میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح مودی جی نے اپنے مشکل ترین مشنوں کو پورا کرنے کے لئے ‏‏’’ من کی بات ‘‘ کا استعمال کیا ہے ، جیسے کہ کورونا وبا ء کا بندوبست اور کووڈ ٹیکہ کاری مہم کی کامیابی ؛ پانی کا تحفظ اور ہمارے ‏ماحول کا تحفظ؛ اچھی صحت کے لئے یوگا کا فروغ؛ بھارت کی دیسی کھلونا صنعت کی بحالی اور قصہ گوئی کے ہمارے قدیم فن اور ‏صفائی ستھرائی وغیرہ ۔ ‏
‏’’ من کی بات ‘‘ کے بارے میں ، جو چیز منفرد ہے ، وہ اس قسم کے موضوعات ہیں ، جن کا انتخاب وزیر اعظم ‏نریندر مودی شہریوں کے ساتھ آزادانہ اور پرجوش گفتگو کے لئے کرتے ہیں۔ قدرتی کاشتکاری، شری انّ ( موٹا اناج )، فٹ ‏انڈیا موومنٹ، کھیلو انڈیا، بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ، ہر گھر ترنگا، نوجوان بھارتیوں کی اختراعات، اسٹارٹ اپ ‏موومنٹ، خود امدادی گروپوں کا فروغ اور امدادِ باہمی کی تحریک ، بھارت کے صحت اور دفاع کےشعبے میں تیز رفتار ‏ترقی – یہ کچھ اہم موضوعات ہیں ، جن پر وزیر اعظم نے اپنے ’’ من کی بات ‘‘ پروگرام میں گہرائی سے بات کی ہے ۔ یہ ‏ایک طرفہ مواصلات بھی نہیں ہے۔ یہ درحقیقت وزیر اعظم اور عوام کے درمیان ایک مکالمہ ہے کیونکہ ’’ من کی بات ‏‏‘‘ کے دوران ، جو کہانیاں سنائی جا رہی ہیں اور خیالات کا اشتراک کیا جا رہا ہے ، وہ خود ان لوگوں کی طرف ‏سے بھی آتا ہے ، جو اپنی چھپی ہوئی کہانیاں بتاتے ہیں ، اپنے تجربات بیان کرتے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ ‏شہریوں کے خیالات ہی ہماری جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں اور ہماری قوم کی ترقی میں معاون ہوتے ہیں۔
جناب نریندر مودی ایسے پہلے وزیر اعظم ہیں ، جنہوں نے جموں اور کشمیر سے کنیا کماری تک اور کچَھ سے شمال مشرق ‏تکہر بھارتی کو ، اس کے بھرپور ثقافتی تنوع اور پرانی روایات اور ثقافتوں سے متعارف کرایا ہے ۔ انہوں نے ‏مختلف تہواروں کے بارے میں بھی بات کی ہے ، جو ہمارے ملک کے مختلف حصوں میں منائے جاتے ہیں۔ اسی ‏طرح، بھارتیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کی متاثر کن کہانیوں نے ، جنہوں نے ہمارے معاشرے پر انمٹ ‏نقوش چھوڑے ہیں اور ہمیں عالمی سطح پر پہچان دلانے کے ساتھ ساتھ ’’ من کی بات ‘‘ کو نہ صرف بھارت میں ‏بلکہ بیرون ملک میں بھی ایک انتہائی مقبول پروگرام بنا دیا ہے۔ آج ’’ من کی بات ‘‘ 11 غیر ملکی زبانوں میں ‏نشر ہوتی ہے اور دنیا بھر میں اسے پسند کیا جاتا ہے۔
‏’’ من کی بات ‘‘ کا سب سے بڑا تعاون یہ ہے کہ اس نے ہمارے معاشرے میں مثبت رجحان پیدا کیا ہے۔ ‏جب آپ اس انتہائی مقبول پروگرام کو سنتے ہیں، تو آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ایک سرپرست ، آپ کے خاندان کا ‏ایک بزرگ آپ کی رہنمائی کر رہا ہے، آپ کو روشن اور بہتر مستقبل کی راہ دکھا رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مواصلات ‏کا یہ ذریعہ مزید ترقی کرے گا اور ہماری قوم کی تبدیلی میں ایک اہم ذریعہ بن جائے گا۔ آئیے ، ہم سب مل کر ’’ من کی بات ‏‏‘‘ کی 100ویں قسط کا جشن منائیں اور اپنی زندگی کے اس اہم لمحے کی قدر کریں۔ یہ بھی وقت ہے کہ ہم متحد ہو کر عہد کریں اور اپنے ‏وزیر اعظم کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اپنی قوم کی خدمت کے لئے خود کو وقف کریں ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

موسمی حالات بہتر ہونے پر کٹوتی کے اوقات مزید کم کیے جائیں گے: کے پی ڈی سی ایل

Next Post

عزت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
خالد

عزت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan