• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

بین الاقوامی یوگا ڈے 2023

Online Editor by Online Editor
2023-06-21
in رائے, کالم
A A
بین الاقوامی یوگا ڈے 2023
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر :ضیا درخشان
وزیر اعظم نر یندر مو دی کی جانب سے 21جون کو نیو یا رک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر بین الاقوامی یو گا ڈے کی تقاریب کی سر براہی کر نا پوری دنیا کے اندر ہندوستانی برانڈ کی قبولیت و فروغ کا ایک عملی نمونہ ہے ۔سفارتکا ر ،ماہرین تعلیم ،کا ر خانہ دار ،لیڈر ،فنکا ر ،معروف ثقافتی شخصیات اوردنیا بھر کے 180ممالک کے رہنے والے زندگی کے مختلف شعبہ جا ت سے وابستہ دیگر لوگ بھی ان تقریبا ت میں شر کت کر رہے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال2014ءمیں وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے پہلے خطا ب میں نر یندر مو دی نے ’یوگا‘ کو قدیم ہندوستانی روایت سے تعبیر کر تے ہوئے اسے عالم انسانیت کے لئے ایک بیش قیمتی تحفہ قرار دیا اور یوگا کے عالمی دن کو منانے کا مطالبہ کر دیا ۔ان کے اس مطالبے پر دنیا بھر کے ممالک نے لبیک کہااور آج وزیر اعظم اس کے 9ویں شمارے کی اقوام ِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر صبح 8بجے سے9بجے تک شمالی لان میں رہنمائی کریں گے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر منانے کا اعلان جو کہ ان کے اقتدار کے پہلے سال میں ہوا، مودی حکومت کی اب تک کے نو سالہ دور میں حاصل کردہ تاریخی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
وزیر اعظم کے الفاظ میں، یوگا دماغ اور جسم کے اتحاد کو ،سوچ اور عمل؛ تحمل اور تکمیل؛ انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی؛ صحت اور بہبود کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کومجسم کرتا ہے۔ یہ محض ورزش نہیں ، بلکہ اپنے آپ، دنیا اور فطرت کے درمیان یگانگت کے احساس کو دریافت کرنا ہے۔
یوگا کی تاریخ
ہندوستان سے شروع ہو نے والا ،یوگا عالم انسانیت کی دانست میں آنے والا قدیم علم ہے جو5000ہزار سال پرانا یا اس سے بھی زیادہ ،ممکنہ طور پر10000سال پرانا ہے ۔اس کی جڑیں شمالی ہندوستان کی قدیم سندھ -سرسوتی تہذیب سے ملتی ہیں جیسا کہ رِگ وید کے متن میں درج ہے ۔
یوگا ایک فن اور صحت مند زندگی کا سائنس ہے
یوگاکی اصطلاح در اصل سنسکرت کے لفظ ’یوج ‘ سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ’ملانے ‘ یا’پکارنے ‘یا ’اتحاد‘کے ہیں ۔یو گا ایک ایسا عمل ہے جس میں بے پنا ہ حکمت پائی جا تی ہے ۔یہ ہمیں اپنے انفرادی شعور کو آفا قی شعور سے جوڑ نا سکھاتا ہے ۔ہمارے ذہن ،جسم اور اپنے اردگرد کی دنیا کے درمیان ایک خوبصورت ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے ۔اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی حقیقی ذات کا ادراک کر نے اور خود کی دریافت کے سفر پر جانے میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں ۔
بقولِ وزیر اعظم ،یوگا صرف جسمانی ورزش سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک جامع نقطہ نظر ہے جو ہماری جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دیتا ہے ۔یوگا کی مشق کر نے سے ،ہم اپنی صحت کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ،اندرونی سکون حاصل کر سکتے ہیں ،اور روحانی تر قی کی راہ پر گا مزن ہو سکتے ہیں ۔اس کی لازوال حکمت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو متاثر کر تی ہے اور فا ئدہ پہنچاتی ہے ،مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دیتی ہے اور عالمی جغرافیوں میں گہری ہو تی ہے ۔
مغرب میں یوگا کا تعارف
مغربی دنیا میں یو گا کو متعارف کر نے کاسہرا سوامی وویکا نندکو جا تا ہے ۔ سال1894ءمیں کلکتہ ( موجودہ کو لکتہ) سے تعلق رکھنے والے اس ریشی نے شکاگو میں مذہبی پارلیمنٹ میں جا کر ہندوستان اور ہندو ازم کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے امر یکہ بھر میں اپنی سحر انگیز تقریروں سے سامعین کو مسحور کر دیا ۔انہی سفروں کے دوران وہ یو گا کی اپنی تعلیمات کی طرف مغرب کی تو جہ مبذول کرا نے میں کا میاب ہو گیا ۔ان کی کتاب ’راجا یوگا ‘من ہیٹن میں 1896ءمیں لکھی گئی اور اس کتا ب نے یوگا سے متعلق مغرب کے نقطہ نظر کو کا فی حد تک تبدیل کر دیا ۔آنے والی دہائیوں میں مزید اساتذہ اور ہندوستانی گروؤں کے شاگر دوں نے یورپ اور امر یکہ کا سفر کیا ۔
بعد ازاں ،1960ءکی دہا ئی میں ہپی ٹریل پر آنے والے مسافر ہندو ستانی آشرموں میں پہنچ گئے اورسال1968ءمیں ریشی کیش میں مہا ریشی ’مہیش یو گی ‘ سے ملنے آنے والی بیٹلز(Beatles) کی تصاویر نے ہندوستانی روحانیت اور یقینی طور پر ’یوگا‘ کی طرف بین الاقوامی تو جہ مبذول کرائی ۔
مودی کی پہل :پہلے سے جاری کو ششوں کا فروغ
عصر حاضر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کو فروغ دینے اور اسے عالمی سطح پر مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے2014ءمیں 21 جون کویوگا کا عالمی دن قرار دیا، اور اس قبولیت کا مقصد یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور دنیا بھر میں اس کی مشق کو فروغ دینا تھا۔اس کے علاوہ ،عالمی سطح پر منائے جا نے والا ’یوم ِ یوگا‘ آنے والی تمام نسلوں کے لئے مودی کی قیادت والی حکومت کی بیرون ملک کا میابیوں اور ہندوستان کی عالمی ساکھ کو بڑ ھا نے کے لئے مجموعی طور پر کئے گئے اقدامات کے بارے میں ایک مستقل یا د دہانی رہے گا ۔
آج ،سال2014ءسے ہر سال ،21جون کو پو ری دنیا ایک جٹ ہو کر بین الاقوامی یو گا دن منا تی ہے ،یوگا کی مشق کو تسلیم کر نے اور اسے فروغ دینے اور افراد اور کمیونٹیز میں یکسانیت و ہم آہنگی پیدا کر نے ،توازن اور فلاح و بہبو د کو فروغ دینے کے لئے ،اس کی صلاحیت کو تلا ش کر نے کے لئے اکٹھا ہو تی ہے ۔خاص طور پر، اس تاریخ کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ موسم گرما کے سالسٹیس کے ساتھ ملتی ہے، جو شمالی نصف کرہ میں سال کا طویل ترین دن ہوتا ہے۔ موسم گرما کا سولسٹیس اندھیرے سے روشنی کی طرف منتقلی کی علامت ہے،یہ اس تبدیلی کے سفر کی آئینہ داربھی ہے جسے یوگا کسی شخص کی زندگی میںلا سکتا ہے۔
بین الاقوامی یوگاڈے2023-کا موضوع
یوگا کے مختلف پہلوؤں اور موجودہ چیلنجوں میں اس کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی یوگا ڈے کا موضوع ہر سال تبدیل ہو سکتا ہے ۔ بین الاقوامی یو گا ڈے2023- کا موضوع ہے ”یوگا برائے واسو دھیوا کتم بکم “ہے ،جو’ایک زمین ‘،’ایک خاندان‘ ،’ایک مستقبل‘ کے لئے ہماری اجتماعی خواہش کو خوبصورتی سے سمیٹتا ہے ۔
یوگا اور کشمیر
یوگا کا دن کشمیر میں بھی منایا جا تا ہے جہاں مختلف پسِ منظر رکھنے والے لوگ اس مو قع کو جو ش و خروش اور خوشی کے ساتھ منانے کے لئے جمع ہو تے ہیں ۔تاہم ،طویل عر صہ سے عدم استحکام اور بیکارانہ طرز زندگی جس نے خطہ کو متاثر کیا ہے کے ہوتے ہوئے ایک سالانہ جشن سے آگے جانے کی بھی ضرورت ہے ۔کشمیریوں کو دیگر کئی علاقوں کے لوگوں کی طرح اضطراب ،نفسیاتی الجھن ،اعصابی عدم توازن اور دیگر بیماریوں کا سامنا ہے جس سے روزانہ نصاب خاص طور سے سکولوں میں شامل کر نے کی اہمیت واضع ہو جا تی ہے ۔
ان چلینجوں کا مہارت کے ساتھ مقابلہ کر نے کے لئے سکولوں میں یو گا کو لا زمی مضمون بنانا ضروری ہے ۔یوگا کو بچوں کے روز مرہ کے معمولات میں شامل کر نے سے ان کی جامع تندرستی کے لئے بے شمار فائدے ہو سکتے ہیں ۔اسی طرح سے اِسے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر مشق کر نے کے ساتھ ساتھ کالجوں اور یو نیورسٹیوں میں بھی متعارف کرا یا جا نا چاہئے ۔
اس کے علا وہ ،اُن علاقوں میں جہاں منشیات کی بدعت موجود ہے ،اس لعنت سے نمٹنے کے لئے مفت یوگا مراکز قائم کئے جانے چاہئیں ۔کمیونٹی کی شمولیت اور یوگا کے مزید مراکز کے قیام کی حوصلہ افزائی کی خاطر ایسے مراکز کھو لنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کومراعات فراہم کی جا سکتی ہیں ۔یہ نقطہ نظر مقامی آبادی میں ملکیت اور ذمہ داری کا احساس پیدا کر نے میں مدد گار ثابت ہو گا ،جس سے کمیو نٹی کی مجمو عی بہبود میں مدد ملے گی ۔
ان اقدامات کو نافذ کرنے سے، یوگا منشیات کی لعنت سے لڑنے، جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے، اور کشمیر میں ایک صحت مند اور زیادہ ہم آہنگ معاشرے کو فروغ دینے میں ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
جیسا کہ قوم پی ایم مودی کے دور اقتدار کے نو سال مکمل ہونے کی یاد منا رہی ہے، کشمیر میں یوگا مراکز کا قیام اور فروغ کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک پر مغز اور قیمتی تحفہ ہوگا، جو انہیں درپیش چیلنجوں کے درمیان ایک صحت مند اور بھرپور زندگی گزارنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

امتحانی نتائج:پوری قوم کے لئے فخر کا باعث

Next Post

منشیات کی روک تھام میں کھیل کود کااہم کردارہے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
Next Post
منشیات کی روک تھام میں کھیل کود کااہم کردارہے

منشیات کی روک تھام میں کھیل کود کااہم کردارہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan