• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

وادی لولاب۔۔۔ ممتاز سیاحتی مقام کے ایوارڈ سے سرفراز 

Online Editor by Online Editor
2023-12-18
in رائے
A A
کشمیر کی وادی لولاب نے بہترین آف بیٹ ڈیسٹی نیشنکا ایوارڈ حاصل کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:آصف اقبال

گزشتہ دو روز قبل ملک کی راجدھانی دہلی میں   Outllook traveller magzine کے اشتراک سے ایک تقریب کے دوران  وادی لولاب کو پورے ملک میں بہترین ممتاز سیاحتی مقام (Best offbeat award)کا اعزاز سے نوازا گیا۔ چنانچہ یہ خبر ابلاغی اور باعتی میڈیا پر آتے ہی وادی کے اطراف و اکناف میں تیزی سے گشت کرنے لگی۔جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گور نر ضلع کپوارہ کے انتظامیہ اور وادی لولاب کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا  اور کہا کہ وادی لولاب کو پورے ملک ایک سیاحتی اسپیس مل گی۔ اس دوران محکمہ سیاحت کے سیکریٹری سید عابد نے بھی وادی لولاب کو اس ایوارڈ گولڈن ایوارڑ ملنے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کیا ۔بنیادی طور  Outlook traveller magzine یعنی سیر و تفریح میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لئے ایک میگزین ہے جسمیں ملک بھر کی سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات شائع کی جاتی ہے اور سیاحوں کی رہنمائ اور  ریبری کے لئے ایک معلوماتی مجلّہ ہے۔اس میگزین کے اشتراک سے 15دسمبر 2023ء  کو دہلی میں ایک تقریب کے دوران وادی لولاب کو جو کہ قدرتی حسن و جمال سے مالا مال  ایک شہرہ آفاق اور منفرد و ممتاز  وادی ہے جس سے best off beat  destination کے زمرے میں لاکر گولڈن ایوارڈ دیا گیا۔فی الحقیقت یہ ایوارڈ وادی کشمیر کے لئے با العموم اور لولاب کے مقامی لوگوں کے لئے ایک خوش آئیند قدم ہے اور عوامی حلقوں میں اس اقدام کو  کافی زیادہ سراہا جارہا ہے۔ یہ بات اظھر من الشمس کی طرح عیاں و بیاں ہے کہ شمالی کشمیر میں واقع اورشہرِ سرینگر سے قریباً 100کلومیٹر کی دوری پر واقع اُفتاں وخیزاں وادی لولاب اپنی بے مثال خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔فلک بوس پہاڑوں،سرسبز جنگلوں،آبشاروں،مرغزاروں،وسیع میدانوں،بہتے ندی نالوں سےمالا مال وادی سیاحت کے اعتبار سے ایک ممتاز گنجینہ ہے جہاں سکون اور راحت بخش ہوائیں سیاحوں کا استقبال کرتی ہیں۔تاریخ کے اوراق پلٹنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وادی لولاب ابتداء آفرینش سے ہی سیاحت کے لئے ایک مناسب اور دلکش جگہ رہ چکی ہے جہاں گُزشتہ تیس سال قبل ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی لولاب کی خوبصورت  سے لطف اندوز ہونے کے لئے وارد ہوتے تھے اور لولاب کے مُختلف مقامات میں ٹورسٹ ہٹس تعمیر کئے  گئے تھے جہاں وہ رہائش پذیر ہوتے تھے۔ تیس سالہ غیر یقینی حالات کے نتیجے میں سیاحت کا نقشہ ہی بدل گیا اور وہ عمارتیں آگ کی نظر ہوئیں۔عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین اور محدثِ عصر علامہ انور شاہ  کشمیری کا آبآئ وطن بھی وادی لولاب سے ہی ہے۔کہا جاتا ہے کہ علّامہ اقبال بھی وادی لولاب کی خوبصورتی کے دلدادہ تھے اور از خود تشریف لے آئے اور ملاّ ضیغم لولابی عنوان کے تحت ایک طویل نظم تحریرکی اور اسکی تعریف لکھا کہ "پانی تیرے چشموں میں تڑپتا ہوا سیمآب” اے وادی لولاب۔ الغرض  وادی لولاب ایک دلفریب سیاحتی مقام ہے جو نت نئ نویلی دُلہن کی طرح  سجائ گئ ایک بہترین سیاحتی مقام ہے ۔پوچھا جاسکتا ہے گُزشتہ دس سال کے دوران محکمہ سیاحت نے متعلقہ وادی کو ترقی دینے کے لئے کیا اقدامات کئے۔خوشی کی بات ہے کہ دیر آئید درست کے مصداق وادی لولاب کو ملکی سطی پر سیاحت کے انڈیکس میں سرفہرست رکھا گیا مگر ابھی تک وادی لولاب میں چند عمارتوں کو تعمیر کرنے کے سواء کیا اقدامات اُٹھائے گئے۔پوچھا جاسکتا ہے گُزشتہ کئ سال قبل تعمیر کی گئ عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل کیوں ہوئیں۔!پوچھا جاسکتا ہے کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں بھی ابھی تک محکمہ سیاحت لولاب میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے کچھوئے کی چال کیوں چل رہی ہیں۔ سرسبز وادی میں ابھی تک کیوں ایک پارک بھی تعمیر نہ ہوسکی۔ اتنا ہی نہیں علاّمہ انوار شاہ کشمیر کے رہائش گاہ کو  خدا کے رحم و کرم پر چھوڈ کر کوئ کام نہیں کیا گیا۔وادی لولاب  درجنوں سیاحتی مقامات ہیں جنمیں دیور، چنڈیگام،خرہامہ،ورنو،ڈورس،کلاروس قابلِ ذکر ہیں ۔اگر سرکار جنگی بنیادوں پر وادی لولاب کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک خصوصی اسکیم کے تحت اقدامات اُٹھاتی ہے تو مستقبل قریب میں  وادی لولاب ایک معروف سیاحتی مقام کے طور اُبھر سکتی ہے جس سے ہزاروں بے روزگار لوگوں کے لئے  روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ لولاب بانڈی روڈ کو جوڑنے کے لئے جو DPR تیار کیا گیا اس پر ترجیحی بنیادوؑں کام شروع کیا جائے۔مزید بر آں تعمیر ترقی  کا گراف وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی سپلائ،بجلی کی فراہمی اور سڑکوں کا جال ہھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ حقیقت میں وادی لولاب ایک ممتاز سیاحتی مقام کے طور سیاحوں کا دل موہ سکے۔ سرکار کے ساتھ ساتھ  مقامی لوگوں کو اس ایوارڑ کی لاج رکھتے ہوئے  رضاکارانہ طور آگے آنا چاہئے اور از خود سیاحتی مقامات کو صاف و شفاف رکھنے،انکی نگرانی کرنے اور مُختلف اقسام کے اسٹالز اور ہوٹلز تعمیر کرنے کے سلسلے میں متعلقہ محکمہ سے اشتراک سے کام شروع کرنا چاہیے تاکہ سچ میں تعمیر و ترقی کا سورج طلوع ہوسکے۔ اس ایوارڑ سے سرکار اور متعلقہ محکمہ پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وادی لولاب کو پورے ملک میں ایک شہری آفاق سیاحتی مقام بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شوشل مڈیا یوزیر کے نام پولیس کا پیغام

Next Post

یورپی یونین کی حجاب پر مجوزہ پابندی 

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
ڈنمارک میں حجاب پر پابندی کی تجویز پر تنقید، شدید احتجاج

یورپی یونین کی حجاب پر مجوزہ پابندی 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan