• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

انڈین وفد کا ’دورہ مدینہ‘ توجہ کا مرکز کیوں؟

Online Editor by Online Editor
2024-01-09
in رائے
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

عمیر سلیمی

سمرتی ایرانی کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس دورے پر انھوں نے اپنے بقول ’مدینہ کا تاریخی سفر کیا‘ اور وہ مسجدِ نبوی، جبلِ احد اور مسلمانوں کی پہلی عبادت گاہ سمجھی جانے والی مسجدِ قبا گئیں۔
انھوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس دورے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا اور اسے انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی اور روحانی روابط کا عکاس بتایا۔
انڈین ذرائع ابلاغ میں یہ کہا گیا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مدینہ میں کسی غیر مسلم وفد کا استقبال کیا گیا ہو تاہم اس کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
سعودی سیاحتی اتھارٹی کی ویب سائٹ وزٹ سعودی کے مطابق غیر مسلم افراد مکہ اور مدینہ کی مقدس مساجد (مسجدِ نبوی اور مسجد الحرام) میں داخل نہیں ہوسکتے تاہم اس کے اطراف کے تاریخی اور ثقافتی مقامات سبھی کے لیے کھلے ہیں۔
سمرتی ایرانی کا سعودی عرب کا دورہ اور اس کی اہمیت
انڈیا کی اقلیتی امور کی وزیر سمرتی ایرانی پیر سے سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ سعودی عرب سے انڈیا کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے سفارتی مشن کا حصہ ہے۔
ان کے ساتھ انڈیا کے جونیئر وزیرِ خارجہ وی مرلی دھرن اور ایک وفد بھی اس دورے میں شامل ہے۔ انڈین وفد نے جدہ میں اترنے کے بعد مدینہ کا بھی دورہ کی۔
انڈین میڈیا کے مطابق اس موقع پر سمرتی ایرانی نے انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان 2024 کے حج کے لیے ایک باہمی معاہدہ پر دستخط کیے۔ اس کے تحت 2024 کے حج کے لیے انڈین ‏عازمین کی تعداد 175025 طے کی گئی ہے۔انھوں نے انڈین عازمین کے کے لیے بہترین سہولیت فراہم کرنے کی غرض سے انڈین حج رضاکاروں، حکام اور عمرہ کے لیے آئے ہوئے انڈین شہریوں سے سے بات چیت کی۔
انھوں نے سعودی عرب میں مقیم انڈین شہریوں اور وہاں کے بزنس وفد سے بھی بات چیت کی ہے۔
دلی سے بی بی سی کے نامہ نگار شکیل اختر کے مطابق انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور سعودی کمپنیاں انڈیا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ سعودی عرب میں 25 لاکھ سے زیادہ انڈین شہری مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
انڈین میڈیا نے سمرتی ایرانی کے مدینہ میں استقبال کو غیر معمولی اور تاریخی قرار دیا۔ انڈیا کے سرکاری ٹی وی چینل دور درشن نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ ’مرکزی وزیر سمرتی ایرانی خارجی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر مدینہ کے تاریخی دورے پر ہیں۔‘
دور درشن کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’یہ پہلا موقع ہے جب ایک غیر مسلم وفد کا استقبال مدینہ میں کیا گیا ہو۔ اس سے انڈیا اور سعودی عرب کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔‘
سمرتی ایرانی نے مدینہ میں اپنے قیام کے دوران مسجد نبوی کے اطراف سے تصاویر ٹویٹ کیں۔ انڈین وفد نے احد کے پہاڑ اور مسجد قبا بھی کیا۔
انڈین میڈیا میں کہا گیا ہے کہ سمرتی ایرانی کے اس دورے سے مذہب اور ثقافت کے شعبے میں باہمی مفاہمت اور اشتراک کو مدد ملے گی۔

سعودی عرب میں غیر مسلم افراد کن مقامات میں داخل نہیں ہوسکتے؟
سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی ویب سائٹ ’وزٹ سعودی‘ نے ٹورسٹ ویزا ہولڈرز کے لیے یہ پیغام شائع کر رکھا ہے کہ ’مکہ اور مدینہ کے مقدس شہر صرف مسلمان سیاحوں کے لیے مختص ہیں‘ جہاں ہر سال لاکھوں مسلم زائرین آتے ہیں۔
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے غیر مسلم افراد پر مرکزی مکہ شہر اور مدینہ کے مذہبی مقامات میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
تاہم ’وزٹ سعودی‘کے مطابق ’دو مقدس شہروں کے بیچ ایسے کئی مقامات ہیں جو ہماری مقامی تہذیب اور تاریخ بتاتے ہیں‘ اور یہ ’سب کے لیے کھلے ہیں۔‘
سعودی عرب کے وی ویزا کی ویب سائٹ کے مطابق غیر مسلم افراد کو مدینہ کی سیر کی دعوت دی جاتی ہے تاہم مسجد نبوی اور اس کے احاطے کی حرمت کو برقرار رکھنے کے لیے یہاں ان کا داخلہ ممنوع ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر مسلم افراد عام طور پر سعودی مذہبی مقامات، مثلاً مساجد، میں داخل نہیں ہوسکتے لیکن اس میں بعض معاملوں میں استثنیٰ حاصل ہوسکتی ہے۔ ’مثال کے طور پر غیر مسلموں کو مکہ کی مسجد الحرام کے باہری علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت ہے لیکن وہ اس کے اندر داخل نہیں ہوسکتے۔۔۔ آپ اپنے پلان کے تحت ہر مذہبی مقام کے حوالے سے مخصوص قوائد و ضوابط چیک کر سکتے ہیں۔‘
سعودی عرب میں امریکی مشن کی 30 مئی 2023 کی رپورٹ کے مطابق 23 جولائی کو مکہ کی پولیس نے کہا تھا کہ اس نے اس سعودی شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ایک اسرائیلی یہودی رپورٹر کو مکہ میں داخل ہونے میں مدد کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ یہ ’مکہ میں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی تھی۔‘
جولائی 18 کو اسرائیلی چینل 13 نیوز نے ایک صحافی کی 10 منٹ کی رپورٹ نشر کی تھی جس میں انھیں مسجد الحرام کے سامنے سے گزرتے اور جبلِ رحمت پر چڑھتے دکھایا گیا تھا۔ امریکی رپورٹ کے مطابق ’آن لائن مسلمانوں اور سعودی شہریوں نے اس پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔‘
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ عبد الرحمن السديس نے سعودی مقدس مقامات کے احترام پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ کسی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، چاہے اس کا تعلق کسی بھی قومیت یا ان کے کام کی نوعیت سے کیوں نہ ہو۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے انڈین وفد کے سعوی عرب کے دورے پر تبصرے کیے ہیں۔
جیسے پاکستانی صارف کرن بٹ اسے انڈیا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی نئی بلندی قرار دیتی ہیں تاہم بعض صارفین ان کی مدینہ میں موجودگی پر طرح طرح کے اعتراض کرتے نظر آئے۔
کچھ لوگوں نے ان کی جانب سے ساڑھی پہننے اور حجاب نہ اوڑھنے پر تنقید کی جبکہ ایسے تبصرے بھی کیے گئے کہ بطور غیر مسلم انھیں مدینہ میں داخلے کی اجازت کیوں دی گئی۔
دوسری طرف ایسے صارفین بھی ہیں جنھوں نے اس دورے پر سمرتی ایرانی کو سراہا ہے۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بجلی فیس میں پھر اضافہ

Next Post

بے اولاد مایوس نہ ہوں!

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
بے اولاد مایوس نہ ہوں!

بے اولاد مایوس نہ ہوں!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan