• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم گوشہ خواتین

امتحانات کے پیشِ نظر بچوں کی تعلیمی تیاری

Online Editor by Online Editor
2024-01-30
in رائے
A A
امتحانات کے پیشِ نظر بچوں کی تعلیمی تیاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:نکہت انجم
موجودہ دور مسابقت کا دور ہے۔ طلبہ کیلئے بے شمار چیلنجز ہوتے ہیں جن کا سامنا کرکے ہی وہ کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔ ہر شعبے میں بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ ہر طالب علم خود کو ثابت کرنے کیلئے اور اپنے امتحانات میں بہتر نتائج اخذ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے مطالعے کی تکنیک جتنی مؤثر ہوگی، تصورات جس قدر واضح ہوں گے، اور اپنے شعبے سے متعلق جتنا زیادہ علم ہوگا ہماری کارکردگی اتنی ہی بہترین ہوگی۔ اسی کے پیش نظر طلبہ کیلئے مطالعہ اور بہتر نتائج کیلئے مندرجہ ذیل مشورے حاضر خدمت ہیں۔ مائیں امتحان کے دوران اپنے بچوں کی رہنمائی میں اُن کی مدد کریں :
دلچسپ وسائل مطالعہ کا انتخاب: مختلف طلبہ کی تعلیمی استعدادیں مختلف ہوتی ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنے پسند کے وسائل کا انتخاب کرنا چاہئے۔ مثلا: تصویری، سماعتی، حرکتی وغیرہ یہ تعین کریں کہ آپ کیلئے کون سا طریقہ بہتر ہے۔
مطالعے کیلئے مناسب ماحول کا انتخاب: ایک خاموش، روشنی سے بھرپور جگہ کا انتخاب کریں جہاں کسی طرح کا کوئی انتشار نہ ہو اور آپ آرام سے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔
حقیقت پسندانہ اہداف کا تعین کریں : اپنے مطالعے کے اوقات کو مناسب تقسیم الاوقات میں تقسیم کریں اور حقیقت پسندانہ اہداف کا تعین کریں۔
مضامین/موضوعات کو ترتیب دیں : مضامین یا موضوعات کو ان کی اہمیت سے متعلق ترتیب دیں۔ پہلے زیادہ اہم مضامین/موضوعات پر توجہ مرکوز کریں۔ اس کے بعد درمیانی اور آخر میں آسان موضوعات پڑھ لیں۔ شروعات میں اہم یا مشکل موضوع کا مشورہ میں نے اس لئے دیا ہے کہ بالکل شروعات میں ہمارا موڈ فریش ہوتا ہے۔ ہم تازہ دم ہوتے ہیں۔ اس لئے مشکل مضمون بھی بار محسوس نہیں ہوتا ہے۔
وقت کی تقسیم: مخصوص مضامین اور موضوعات کے مطالعے کے لئے وقت کی منظم تقسیم کریں۔ یہ منظم روٹین بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ آپ اپنی دن بھر کی سرگرمیوں کا تقسیم الاوقات بھی ترتیب دے سکتے ہیں۔
صحتمند زندگی جئیں : مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے کافی نیند، متوازن غذا، اور تناؤ سے آزاد رہنے والی تکنیکوں کا خیال رکھیں۔
ذہن سازی اور آرام: کسی بھی طرح کے تناؤ سے آزاد رہنے کیلئے خود کی ذہن سازی کریں۔ ذہن کو آرام دیں۔ غیر ضروری باتوں کو سر پر سوار نہ کریں۔
قدر پیمائی اور مطابقت: اپنے مطالعے کی تکنیکوں کا درمیان میں جائزہ لیں اور جو بھی بہتر نتائج دے رہی ہیں انہیں اپنائیں۔ جہاں طریقہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تبدیل کردیں۔
حوصلہ برقرار رکھیں : عظیم مقاصد ذہن میں رکھیں۔ طویل مدتی کامیابی کے منصوبے بنائیں۔ اپنی چھوٹی چھوٹی حصولیابیوں کا جشن منائیں۔ چھوٹی چھوٹی ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔
ان حکمت عملیوں کو اپنی مطالعہ کی روٹین میں شامل کریں، مگر یاد رہے، ہر شخص کی ذہنی استعداد اور صلاحیت الگ الگ ہوتی ہے۔ اس لئے آپ کو جو تکنیک بہتر نتائج دیتی ہے آپ اسے اختیار کریں۔ اس کام میں مائیں اِن کی مدد کریں۔ اس دوران انہیں مختلف تجربے کرنے سے روکیں۔
اِن باتوں کا بھی خیال رکھیں
خود پر اعتماد ررکھیں : خود پر اعتماد اور اپنی قابلیتوں پر یقین رکھیں۔ آپ جتنا بہتر کرسکتے ہیں کریں۔
ہمیشہ نئی چیزیں سیکھیں : ہمیشہ نئی نئی چیزیں سیکھیں اور اپنی شخصیت میں نئی باتیں شامل کریں۔ جب ہم نئی باتوں کی آموزش کے لئے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں ہمیں سیکھنے میں دلچسپی محسوس ہوتی ہے اور ہم جلدی سیکھ لیتے ہیں۔
سماجی مؤثر رابطے: اپنے ساتھیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات بنائیں۔ ان سے مثبت عادتیں سیکھیں۔ ان عادتوں کو اپنائیں۔ اس کے علاوہ مائیں بوقت ضرورت ان سے مدد کیلئے تیار رہیں۔
صحت کی اہمیت: مطالعہ میں گہرائی سے مصروف ہونے کے وجہ سے کبھی کبھی طلبہ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتے ہیں یا اپنی صحت کی جانب سے لاپروا ہوجاتے ہیں۔ امتحان میں بہترین کارکردگی اور بہتر نتائج کیلئے مائیں ان کی صحت کا خیال رکھیں۔
دیگر افراد کے تجربات سے بھی سیکھیں : ہم اپنے اچھے اور برے تجربات سے تو سیکھتے ہی ہیں لیکن ہمیں دیگر افراد کے تجربات سے بھی سیکھنا چاہئے۔ ہم ان کے ساتھ تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔
مطالعہ کو مؤثر بنانے کیلئے اور امتحان میں اِن کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے، ان مشوروں پر عمل کریں اور انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیں۔ مثبت باتیں کہیں۔ محنت کے ساتھ دعا کا اہتمام کرنے کی بھی تلقین کریں۔ اللہ کے حضور جھک کر اپنے بچوں کی دنیا اور آخرت کی کامیابی کی دعائیں مانگیں۔ ان شاء کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جامع زرعی ترقیاتی پروگرام

Next Post

بی جے پی نے چنڈی گڑھ کے میئر کا انتخاب جیت لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
بی جے پی نے چنڈی گڑھ کے میئر کا انتخاب جیت لیا

بی جے پی نے چنڈی گڑھ کے میئر کا انتخاب جیت لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan