• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم مضامین

روزگار فراہم کرنے والا بنے نوجوان

Online Editor by Online Editor
2024-02-10
in رائے, مضامین
A A
روزگار فراہم کرنے والا بنے نوجوان
FacebookTwitterWhatsappEmail
سہیل علیاز
انسان نے وقت کے ساتھ ساتھ ہر ممکن کامیابی حاصل کرتے ہوئے زندگی آسان بنا دینے والی چیزیں دریافت کی ہیں۔آج انسان دنیا کے ایک کونے سے بیٹھ کرکسی بھی کونے میں آسانی سے بات کر رہا ہے۔یعنی موصلاتی خدمات میں ا نسان آگے تک نکل چکا ہے۔زمین پر بیٹھ کر انسان چاند پر چندریان کو چلا رہا ہے اور سورج پر اپنے مشن بھیج رہا ہے۔گویا انسان ترقی یافتہ ہونے کے دہانے پر ہے۔ایک وقت تھا جب انسان کمائی کرنے بیرون ممالک کا سر کرتا تھا لیکن آج انسان اپنے گھر بیٹھے لاکھوں روپئے ماہانہ کما رہا ہے ۔آج روزگار کیلئے انسان کے پاس انگنت مواقع موجود ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل تنگ آ چکی ہے۔ لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ٹیکنولوجی کے اس دور میں نوجوان نسل کو اب اپنی سوچ کو بدلنی چاہئے۔اسے روزگار ڈھونڈنے کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بننے کی جانب توجہ کرنی چاہئے۔اگر ہم روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے تو سماج میں اس سے بڑھ کر اور کوئی مدد نہ ہوگی کیونکہ اس وقت بے روزگاری جیسے مسائل سے جوجھ رہی نوجوان نسل ہر قسم کے جائز اور ناجائز حربے استعمال کر رہی ہے۔جو کسی بھی مہذب معاشرہ کے لئے شرمندگی کی بات ہے۔اگر نوجوان نسل کو کسی بہتر جانب لے جانا ہے تو انہیں ایسے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ منشیات اور غلط اقدام کی جانب جانے کے بجائے خود روزگار اور دوسروں کیلئے روزگار کے مواقع قائم کریں۔
آج ہمارے پاس ترقی کرنے کیلئے کئی مواقع ہیں۔ لیکن بات یہ ہے کہ صحیح سمت قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔اگر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی آگے آئیں تو یقینا ہمارا سماج ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔نوجوانوں کو اپنی روزگار اور ذریعہ معاش کیلئے اپنے والدین یا بڑوں کی جانب دیکھنے کے بجائے خود ہاتھ بڑھانے چاہئے تاکہ سماج میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ان کے اس کام کے لئے حکومت بھی مدد کرنے کو تیار ہے۔ جس کا بھرپور فائدہ نوجوانوں کو اٹھانی چاہئے۔ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جموں کے سرحدی علاقہ پونچھ میں بھی یہی مسّلہ عام ہے۔اس سلسلے میں پونچھ کی رہنے والی 22سال کی سید طیبہ کوثر کہتی ہیں کہ آج نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیت اور ہنر کو ثابت کرنے کے لئے بھرپور مواقع ہیں۔ ضرورت ہے انہیں اپنے مقاصد کا تعین کرنے کی۔اس کام میں ٹیکنالوجی بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کی مدد سے نوجوان نسل روزگار حاصل بھی کر سکتا ہے اور روزگار فراہم کرنے والا بھی بن سکتا ہے۔ وہیں 24سال کے ایک نوجوان اظہر علی کا کہنا ہے وہ کرکٹ کے کھیل میں کافی بہتر ہے۔ مگر اْس کے پاس کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوئی موثر سہولت نہیں ہے۔اگر مجھے اس کے لئے سہولیات فراہم کی جائے تومیں کرکٹ میں بہتر مظاہرہ کر سکتا ہوں۔اظہر کہتے ہیں کہ اگر نوجوانوں کو بروقت سہولیات میسر کی جائیں تو یقینا وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ نوجوان نسل کے پاس لازمی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے ہی وہ بھٹک رہے ہیں۔
22سال کے ایک اور نوجوان محمد رفتار کا کہنا ہے کہ اسکول سطح پر کھیل کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے تاکہ نوجوان منشیات کے بجائے کھیل کود کی سرگرمیوں پر توجہ دے سکیں اور نوجوان خود روزگار کے مواقع قائم کرنے کیلئے آگے بڑھیں۔اس ضمن میں اعجاز حسین کہتے ہیں کہ بچوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مواقع میسر کرنے چاہئے تاکہ نوجوان نسل بے روزگاری کا رونا نہ روئے بلکہ اپنی دلچسپی کے مدنظر اپنے اور اپنی قوم کیلئے آگے آئیں۔وہیں رشید نامی ایک نوجوان کا کہنا ہے آج بچوں کے کیا شوق ہیں اور وہ کیا کرنا چاہتے ہیں؟اس سلسلے میں بچوں کے والدین کو خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ ماضی کے مد مقابل آج روزگار کے مواقع زیادہ ہیں اور اس جانب خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اسپورٹس، انٹرنیٹ، سنگنگ، ڈانسنگ، آرٹ، پینٹنگ، فوٹوگرافی،قلمکاری جیسے کئی میدان ہیں جن میں طبع آزمائی کی جا سکتی ہے۔آج کئی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اسکی مثال ہیں جو اس کا فائدہ اٹھا کر زندگی میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس وقت سرکار کی جانب سے کئی ساری اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام ریاستی حکومتیں بھی اپنی سطح پر روزگار فراہم کرانے کے لئے کوشا ہے۔لیکن نیشنل رورل لائیولی ہْڈ مشن (این آر ایل ایم) غربت کے خاتمے کا ایک ایسا بہترین منصوبہ ہے جسے مرکزی وزارتِ رورل ڈیولپمنٹ کی طرف سے عمل میں لایا گیا ہے۔جو سیلف ایمپلائمنٹ کو فروغ دینے اور دیہی لوگوں بالخصوص غریبوں کی امد د کر رہا ہے۔ اِس پروگرام کے بنیادی مقاصدغریبوں کو سیلف ہیلپ گروپوں میں منظم کرنا اور اْنہیں خود روزگار کے قابل بنانا ہے۔ جموں وکشمیر میں اِس پروگرام کو جموں وکشمیر سٹیٹ رورل لائیولی ہْڈ مشن(جے کے ایس آر ایل ایم) چلارہا ہے۔اسٹیٹ رورل لائیولی ہْڈ مشن کا مقصد جموں وکشمیر میں غریبوں کے نچلی سطح پر مضبوط اِداروں کی تعمیر سے غربت کو کم کرنا ہے، انہیں فائدہ مند لائیو ہڈ میں شامل کرنا ہے اور ان کی آمدنی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے۔اِس پروگرام کا مقصد غریبوں کو اَپنے اور اَپنے کنبے کے بارے میں مثبت سوچنے کے قابل بنانا اور سرکاری اسکیموں کے تمام فوائد حاصل کرنا ہے۔
جے کے ایس آر ایل ایم کا مدعاجموں وکشمیر کے 125 بلاکوں میں دیہی آباد ی کے 66فیصد تک حصے تک پہنچنا اور انہیں روزی کے پائیدار مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ غربت سے باہر آئیں اور ایک باعزت معیارِ زندگی گزار سکیں۔اس کے علاوہ بھی مرکزی حکومت نے کئی ساری اسکیموں کو شروع کیا ہے تاکہ ہندوستان سے غربت کا خاتمہ ہو سکے اور غریب کا معیار زندگی بہتر بن سکے۔ہمیں اپنے اور اپنوں کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے آگے آنا چاہئے تاکہ ہم روزگار کے متلاشی بننے کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بن سکیں اور دوسروں کی مدد کر سکیں۔وہیں متعلقہ محکمہ جات کو بھی اس سلسلے میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے آگے آنا چاہئے تاکہ اسکیموں کا صد فیصد نفاذ ہوسکے اوروقت پر ان اسکیموں کے اہداف حاصل کئے جا سکیں۔(چرخہ فیچرس)

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

انتہاپسندی کا جواب تصوف کا پیغام محبت

Next Post

کشتواڑ میں گاڑی کھائی میں جاگری نومولود سمیت 2 جاں بحق 13دیگر زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
سوامتو پراپرٹی کارڈ:  دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
Next Post
اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، تین مسافر از جان

کشتواڑ میں گاڑی کھائی میں جاگری نومولود سمیت 2 جاں بحق 13دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan