• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

ترال الیکشن معرکہ۔نیشنلی کارکنوںکا کانگریس کو انگھوٹھادکھانے کے بعد مقابلہ دلچسپ

Online Editor by Online Editor
2024-09-12
in رائے
A A
ترال الیکشن معرکہ۔نیشنلی کارکنوںکا کانگریس کو انگھوٹھادکھانے کے بعد مقابلہ دلچسپ
FacebookTwitterWhatsappEmail

از:ڈاکٹر جی ایم بٹ

ترال کے انتخابات اس وقت دلچسپ موڑ میں داخل ہوئے جب این سی کارکنوں نے کانگریس امیدوار کا ساتھ دینے سے انکار کیا ۔ 70 کی دہائی سے این سی کے ساتھ وابستہ مرحوم سبحان بٹ کے فرزند ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے پارٹی سے علاحدگی اختیار کرکے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ۔ یہ فیصلہ ان کا اپنا ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ علاقے کے تمام نیشنلی کارکنوں کا فیصلہ لگتا ہے ۔ ترال نشست پر کل ملاکر نو امیدوار میدان میں ہیں ۔پی ڈی پی کی طرف سے رفیق احمد نائیک اور کانگریس کی طرف سے سردار چنی سنگھ کو نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ میدان میں ہے ۔ نائیک اور چنی کے سامنے آنے سے پہلے دو ڈاکٹروں کے درمیان براہ راست مقابلہ سمجھا جاتا تھا ۔ لیکن اب منظر نامہ بدل گیا ہے اور سہ رخی مقابلے کی امید کی جارہی ہے ۔ دونوں ڈاکٹرپچھلے طویل عرصے سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ ڈاکٹر بٹ ایک منجھے ہوئے سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ ڈی ڈی سی ممبرہونے کی وجہ سے پچھلے کئی سالوں سے ترال میں سب سے ایکٹیو سیاسی کارکن رہے ہیں ۔ آپ پہلے پی ڈی پی سے وابستہ تھے بلکہ پارٹی کے ترجمان کے طور کام کررہے تھے ۔ 2019 کے بڑے سیاسی حادثے کے بعد آپ واحد کارکن ہیں جنہوںنے ترال میں اس پارٹی کو عوامی سطح پر زندہ رکھا ۔لیکن الیکشن کمیشن کی طرف سے کشمیر میں انتخابی بگل بجانے کے بعد ڈاکٹر ہر بخش کے ساتھ تحلیل شدہ اسمبلی کے رکن مشتاق شاہ کو پی ڈی پی نے نظر انداز کرکے رفیق احمدنائیک کو پارٹی منڈیٹ سے نوازا ۔ پی ڈی پی کے اس فیصلے کو بڑا اہم اور دور رس نتائج کا حامل فیصلہ سمجھا جاتا ہے ۔ رفیق نائیک علاقے کے معروف سیاسی لیڈر اور شیر ترال کہلانے والے مرحوم علی محمد نائیک کا فرزند ہے ۔ مرحوم نائیک محاذ رائے شماری کے جنرل سیکریٹری تھے جو بعد میں متنفر ہوکر محاذ سے الگ ہوگئے اور بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیا ۔ اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران کابینہ درجے کے وزیر ، اسمبلی کے اسپیکر اور پارلیمنٹ ممبر رہ چکے ہیں ۔ اس وجہ سے ترال حلقے میں ان کا مرحوم سبحان بٹ کی طرح ایک مضبوط ووٹ بینک پایا جاتا ہے جس کا فائدہ اٹھانے کے لئے پی ڈی پی نے ر فیق نائیک کو میدان میں اتارا ۔ این سی کانگریس اتحاد کی طرف سے ترال نشست پر چنی سنگھ کو منڈیٹ دیا گیا ۔ چنی کانگریس کے جنرل سیکریٹری رہے ہیں اور پچھلے دو انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر حصہ لیا ۔ لیکن الیکشن میں خاطر خواہ پیش رفت نہ دکھا سکے ۔ این سی کارکنوں کے منہ موڑنے کے بعد ان کی جیت کے کم امکانات بتائے جاتے ہیں ۔ تاہم ڈاکٹر بٹ ، ڈاکٹر ہر بخش اور رفیق نائیک کے درمیان کانٹے کا مقابلہ بتایا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر بٹ کو ہمدردی کا ووٹ ملنے کا امکان ہے ۔ ان کے خاندان کے تین نمایاں افراد کو بندوق برداروں نے دن دہاڑے قتل کیا ۔ تینوں افراد نے یکے بعد دیگرے پارٹی پر جان دینے سے گریز نہیں کیا ۔ ڈاکٹر بٹ کے حق میں ایک بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ کئی مہینے پہلے پی ڈی پی سے مستعفی ہوئے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ۔ گنائی کے حامی واقعی ان کے کہنے پر عمل کریں اور ڈاکٹر بٹ کو ووٹ دیںتو ان کو اس کا نمایاں فائدہ مل سکتا ہے ۔ ڈاکٹر بٹ کے سامنے ایک بڑا چیلنج یہ ہے کہ آیاوہ اپنے حامیوں کو ہل کے برعکس ٹریکٹر آلے کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرسکیں گے جو ان کا انتخابی نشان ہے ۔ اس دوران انجینئر رشید کی رہائی سے جہاں کشمیر کے الیکشن منظر نامے پر نمایاں اثر پڑنے کا امکان ہے وہاں ان کے متوقع ترال دورے سے ڈاکٹر ہربخش کو فائدہ ملنے کا اندازہ لگایا جاتاہے ۔یہ دورہ ہونے کے بعد اصل صورتحال کا اندازہ ہوگا ۔ سکھ کمیونٹی کے تین امیدوار میدان میں نہ ہوتے تو ڈاکٹر ہر بخش یا چنی سنگھ کی کامیابی کو روکنا مشکل تھا ۔ سکھ کمیونٹی کے ووٹ بینک کی تقسیم کے بعد ان کا اثر ذائل ہورہاہے ۔ترال انتخابی حلقے میں ممنوع جماعت اسلامی کا بھی کچھ ووٹ بینک پایا جاتا ہے ۔ پچھلے دو انتخابات میں اگرچہ یہاں بڑے پیمانے پر بائیکاٹ ہوا تاہم جماعتی ووٹ سے پی ڈی پی امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ یہ ووٹ آج بھی پی ڈی پی کو ملے تو رفیق نائیک کی کامیابی کا زیادہ امکان ہے ۔ رفیق نائیک کا کہنا ہے کہ گائوں دیہات اور گجر آبادی میں پائے جانے والے ان کے والد مرحوم کے عقیدت مندوں کے علاوہ ترال اور اونتی پورہ کے قصبوں سے انہیں بھاری تعداد میں ووٹ ملے گا ۔ اس بنیاد پر وہ اپنی کامیابی یقینی مانتے ہیں ۔ پولنگ کا دن قریب آنے کے ساتھ ہی ترال میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔ نتائج کیا ہونگے وقت آنے پر معلوم ہو گا ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات: پی ایم مودی 19 ستمبر کو سری نگر میں میگا ریلی سے خطاب کریں گے۔

Next Post

حکومت سرحدی دیہاتوں کی ہمہ گیر ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر دفاع

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ اور فوج کے درمیان تال میل ضروری: راجناتھ

حکومت سرحدی دیہاتوں کی ہمہ گیر ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan