چٹا ن ویب مانیٹرینگ
بالی وڈ کے اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی ریلیز کے بعد ایک شدید جذباتی کہانی کی تلاش میں تھے، جو انہیں ’جرسی‘ میں نظر آئی۔جمعے کو خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ ان کا مقصد دیکھنے والوں کو ایک ایسی کہانی سے محفوظ کرنا تھا جس میں رومان، جذبات اور مزاح ہو۔
41 سالہ اداکار اپنی کامیاب فلموں ’عشق وشق‘، ’جب وی میٹ‘، ’ویوا‘، ’کمینے‘، ’حیدر‘ اور ’کبیر سنگھ‘ سے خود کو منوا چکے ہیں۔ وہ ’جرسی‘ میں ایک ایسے سابق کرکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اپنے بیٹے کی خاطر کرکٹ میں واپس آتا ہے۔شاہد کپور نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’کبیر سنگھ کرنے کے بعد میں ایک ایسی کہانی کی تلاش میں تھا جو شائقین کو مکمل تجربہ دے سکے۔ لوگ توقعات کے ساتھ آتے ہیں جب آپ انہیں ایسا تجربہ دیتے ہیں جیسے کبیر سنگھ تھی۔‘’میں نے ایک ایسا موضوع تلاش کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے جو جذبات سے بھرپور ہو اور اس کی کہانی لوگوں کی توقعات پر پورا اترے۔‘
خیال رہے کہ ’کبیر سنگھ‘ 2017 میں بننے والی فلم ’ارجن ریڈی‘ کا ری میک تھی۔ اس فلم پر ناقدین کی جانب سے کافی تنقید کی گئی تھی لیکن یہ 2019 میں بالی وڈ میں کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں سے ایک تھی۔’جرسی‘ دوسری ری میک فلم ہے جس میں شاہد کپور نے کام کیا ہے لیکن اداکار کا ماننا ہے کہ اچھا مواد وقت کے ساتھ سفر کرتا ہے، چاہے وہ کسی بھی زبان یا ثقافت میں کیوں نہ ہو۔’میں محسوس کرتا ہوں کہ ہندی فلم انڈسٹری میں ہم اچھی کہانیاں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حقیقت کو جاننا ضروری ہے کہ آج ایک حقیقی ستارہ یا سپر اسٹار یا کوئی ایسا شخص جو لوگوں سے بڑے پیمانے پر جڑا ہوا ہو وہ وہی ہوگا، جو صحیح مواد تخلیق کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔‘