• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

کرس راک کو تھپڑ، ول سمتھ پر 10 سال تک آسکرز میں شرکت پر پابندی

Online Editor by Online Editor
2022-04-09
in شوبز
A A
کرس راک کو تھپڑ، ول سمتھ پر 10 سال تک آسکرز میں شرکت پر پابندی
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
مشہور کامیڈین کرس راک کو تھپڑ رسید کرنے کے بعد موشن پکچر اکیڈمی نے اداکار ول سمتھ پر آسکرز یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اقدام اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ول سمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا تھا۔
اکیڈمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’94 ویں آسکرز کا مقصد ہماری کمیونٹی کے ان افراد کی کامیابی کا جشن منانا تھا جنہوں نے گذشتہ سال شاندار کام کیا تاہم وہ لمحات مسٹر سمتھ کے سٹیج پر ناقابل قبول اور نقصان دہ رویے کی وجہ سے دھندلا گئے۔‘
امریکی اداکار ول سمتھ نے اکیڈمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں اکیڈمی کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔‘انہوں نے اپنے عمل کو ’حیران کن، تکلیف دہ اور ناقابل معافی‘ قرار دیتے ہوئے میٹنگ کے دوران پچھلے ہفتے اکیڈمی سے قبل از وقت استعفیٰ دے دیا تھا۔
سمتھ نے کرس راک کو تھپڑ رسید کرنے کے بعد جو آسکر جیتا تھا وہ ان کے پاس ہی رہے گا اور وہ 10 سال کے عرصے میں ان (آسکرز) ایوارڈ میں نامزد ہونے اور انہیں جیتنے کے اہل رہیں گے تاہم وہ انھیں قبول کرنے کے لیے تقریب میں شرکت نہیں کر سکتے۔
اکیڈمی نے صورتحال سے نمٹنے کے اپنے طریقہ کار اور سمتھ کو ’کنگ رچرڈ‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ قبول کرنے کی اجازت دینے پر معذرت بھی کی۔اکیڈمی کے بیان کے مطابق ’یہ ہمارے لیے دنیا بھر میں اپنے مہمانوں، ناظرین اور اپنی اکیڈمی فیملی کے لیے ایک مثال قائم کرنے کا ایک موقع تھا لیکن ہم ناکام رہے۔‘
آسکرز کے بعد کے دنوں میں ایک بیان میں، اکیڈمی نے کہا کہ سمتھ کو تقریب چھوڑنے کے لیے کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔اکیڈمی نے جمعے کو جاری کیے گئے بیان میں ’غیر معمولی حالات میں اپنا حوصلہ برقرار رکھنے‘ کے لیے کرس راک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ اداکار ول سمتھ نے معروف کامیڈین کرس راک کو سٹیج پر اس وقت تھپڑ جڑا جب کرس نے ان کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ سمتھ کا مذاق اڑایا تھا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

یوکرین میں ٹرین سٹیشن پر میزائل حملوں میں 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Next Post

پڑوسی اور مسلم ممالک افغان عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کریں، عالمی برادری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
پڑوسی اور مسلم ممالک افغان عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کریں، عالمی برادری

پڑوسی اور مسلم ممالک افغان عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کریں، عالمی برادری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan