چٹان ویب ڈیسک
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق بدھ کو ممبئی میں شادی کے سلسلے میں پہلی تقریب مذہبی دعا ہوگی۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی مہندی کی رسم بھی ادا کی جائے گی جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
یہ تقریب ممبئی کے واستو اپارٹمنٹ میں منعقد ہو رہی ہے۔برفی فلم سے مشہور ہونے والے اداکار کے گھر کو شادی سے پہلے مختلف رنگوں کی روشنیوں سے منور کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی اس مشہور جوڑی کی شادی ممبئی کے واستو اپارٹمنٹ میں ہوگی جہاں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے الگ الگ فلیٹ کے مالک ہیں۔شادی کی تقریبات کے آغاز سے ایک رات قبل ہی واستو بلڈنگ کو مکمل طور پر آرائشی لائٹس سے روشن کیا گیا۔گولڈن اور پنک لائٹس سے جگمگاتی عمارت کی تصاویر انڈیا میں سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔
مہندی کی رسم کے اگلے دن سنگیت ہوگی جبکہ شادی کا آخری تقریب اور رخصتی 15 اپریل کو طے ہے۔اداکار جوڑے نے اپنی شادی کی تقریبات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا تاہم عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی راہل بھٹ نے بتایا کہ سکیورٹی کے انتظامات کیے جا چکے ہیں اور 200 گارڈز دستیاب ہوں گے۔راہل بھٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں صرف 28 افراد کو مدعو کیا گیا ہے جو قریبی رشتہ دار اور دوست ہیں۔