چٹان ویب ڈیسک
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، نینا گپتا اور جنوبی ہند کی اداکارہ رشمیکا مندنا کی آنے والی فلم ‘گڈ بائے’ اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ منگل کے روز میکرز نے فلم کا ٹریلر جاری کیا، جسے رشمیکا مندنا نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔گڈبائے کے ٹریلر کو پوسٹ کرتے ہوئے، رشمیکا مندنا نے کیپشن میں لکھا،”ہمارے گڈ بائے بے بی کا ایک حصہ اب آپ کا ہے۔ یہ کئی وجوہات کی بنا پر بہت خاص ہے، لیکن فی الحال میں یہی امید کر سکتی ہوں کہ یہ فلم آپ کو اور آپ کے خاندان کو پسند آئے“۔
ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ اور رشمیکا کے درمیان اختلاف رائے ہے۔ رشمیکا خود کو خود انحصار بنانے کے لیے گھر سے چلی جاتی ہیں اور جب وہ دو دن بعد واپس آتی ہیں تو اس کے سامنے ماں گایتری عرف نینا گپتا کی ارتھی ان کے سامنے ہوتی ہے۔ رشمیکا بیماری کی وجہ سے اپنی ماں کو کھو دیتی ہے۔
باپ تمام رسم و رواج کے ساتھ گایتری کی آخری رسومات ادا کرتا ہے لیکن یہاں بھی وہ اپنے بچوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترتے۔ نظریات کی جنگ یہاں بھی نظر آتی ہے۔ بیٹے اور بیٹی دونوں اپنی ماں کو آخری وداعی دیتے ہیں۔ مجموعی طور پر فلم کا ٹریلر جوش اور جذبات سے بھرپور ہے۔
فلم میں رشمیکا، امیتابھ اور نینا گپتا کے علاوہ پاویل گلاٹی، ایلی اویرام، سنیل گروور اور ساحل مہتا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ بالاجی ٹیلی فلمز کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کو بالاجی ٹیلی فلمز اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وکاس بہل نے ہدایت کاری کی ہے۔یہ فلم رواں سال 7 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔