واشنگٹن/نئی دہلی، 19 مارچ:
امریکی پابندیوں کے درمیان بائیڈن انتظامیہ روسی خام تیل کی درآمد کے اپنے فیصلے کو واپس لینے کے لیے ہندوستانی لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی سے جمعہ کو جب ان رپورٹوں پر امریکی ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان یوکرین جنگ پر پابندیوں کے درمیان رعایتی قیمتوں پر روسی تیل خریدنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کئی ممالک روسی تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے پر متفق نہیں ہیں۔محترمہ ساکی نے کہا ’’ٹھیک ہے، ہم نے نہیں کیا ہے جب کہ ہم نے تیل کی روسی درآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ لیا ہے۔ ہر ملک نے یہ فیصلہ نہیں لیا ہے اور ہم اسے مانتے ہیں‘‘۔انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یورپ سمیت کئی ممالک کے پاس روسی تیل اور گیس درآمد کرنے کی اقتصادی وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ مختلف سطحوں پر ہندوستانی لیڈروں سے رابطے میں ہے۔یو این آئی
