نئی دہلی،24 مارچ:
اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت احترام کے ساتھ ترقی اور بغیر نظرانداز کئے بااختیار بنانے کی پالیسی پر کام کررہی ہے جس کی وجہ سے فلاح و بہبود کے منصوبوں کا فائدہ سبھی طبقوں کے ساتھ اقلیتی سماج کو برابر مل رہا ہے۔
مسٹر نقوی نے لوک سبھا میں آج وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے حکومت کے مختلف منصوبوں کے اقلیتی سماج کے لوگوں کو ملنے والے فائدے کے موضوع پر ایک سروے کرایا تھا جس کے مطابق ملک میں جن دو کروڑ 31 لاکھ غریب لوگوں خو پکا گھر دیا گیا،ان میں سے 31 فیصد اقلیتی علاقے میں رہنے والے لوگ ہیں۔اسی طرح 12 کروڑ کسانوں کو سمان نیدھی کا فائدہ ملا ہے جس میں سے 33 فیصد اقلتی علاقے میں رہنے والے مسلم ،عیسائی ،سکھ اورجین سماج کےلوگ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اجولا یوجنا کا فائدہ نو کروڑ خوایتن کو ملا ہے جن میں سے 37 فیصد اقلیتی سماج کی ہیں۔ود روزگار کے تحت، مدرا یوجنا کے 34 کروڑ استفادہ کنندگان ہیں، جن میں سے 35.6 فیصد اقلیتی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔بشمولات یواین آئی