پہلگام،06مئی:
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام بٹ کوٹ علاقے کے مشرق میں واقع سِری چند ٹاپ میں جمعہ کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔سیکورٹی فورسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ‘پولیس، فوج کی 3 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے جواب میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے اور دونوں طرف سے فائرنگ جاری ہے۔