سری نگر،27 جون:
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ناؤ پورہ- کھر پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم میں 2 عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں اس انکاؤنٹر کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کولگام انکاؤنٹر میں ایک اور جنگجو مارا گیا اس طرح مہلوک جنگجوؤں کی تعداد دو ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
قبل ازیں انہوں نے ایک ٹویٹ میں اس انکاؤنٹر کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا: ’کولگام انکاؤنٹر اپ ڈیٹ، ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری‘۔
بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔
