سرینگر، 29 جون :
گرمی کی لہر کے چلتے جموں و کشمیر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جولائی کے پہلے ہفتے سے کشمیر ڈویژن کے موسم سرما کے علاقوں کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر سکتا ہے۔ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کشمیر میں، محکمہ جولائی کے پہلے اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر سکتا ہے۔
واضح رہے مئی کے شروع میں، حکام نے جموں خطے میں بالترتیب 23 مئی اور 30 مئی سے تمام کلاسوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ ڈائریکٹر آف سکول ایجوکیشن جموں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرم موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری تعلیمی ادارے اور تسلیم شدہ پرائیویٹ سکولوں میں پہلے سے ہی 23 مئی سے چھٹیاں چل رہی ہیں، جوجولائی 09 تک جاری رہیں گی۔