نئی دہلی، 11 اگست:
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کے روز جگدیپ دھنکھڑ کو ملک کے 14ویں نائب صدرجمہوریہ کے طور پر عہدے کا حلف دلایا۔ دھنکھڑ نے ہندی میں حلف لیا۔
راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ اس باوقار تقریب میںسبکدوش ہونے والے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، سابق صدر رام ناتھ کووند، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی مرکزی وزرا اور معززین موجود تھے۔
دھنکھڑ نے آج اپنے دن کی شروعات راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کرکے کی۔
