سری نگر، 11 اگست:
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ کرانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) رہنما محمد یوسف تاریگامی نے جمعرات کو کہا کہ سرکار کو چاہئے کی اپنی ٹال مٹول کی پالیسی کو واضع کریں۔
سرکار جہاں با ر بار یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے وہی پہ 2018 سےلیکر آج تک جموں کشمیر کے عوام کو اپنے آئینی حق۔۔ اسمبلی چناو سےبغیر کسی جوازکے محروم کررہی ہے۔ گو کہ ہمیں یوٹی کےتحت چناوی عمل کے بارے میں یہ غلط فہمی نہیں کہ ہمارے بنیادی مسایل حل ہوں گے مگر عوام کو محدود مواقعے ملنی کی توقع ہےتاکہ انہیں موجودہ مصیبتوں کے ماحول میں تھوڑی راحت ملے۔
سرکار عوام کے سامنے جواب دہ ہے اور اپنی رواہ رکھی گئی تباہ کن پالیسیوں کے بارے میں عوام کو اعتماد میں لینا ہی ہوگا۔