پٹنہ، 16 اگست:
بہار میں عظیم اتحاد کی نئی حکومت میں آج 31 وزرا نے حلف لیا۔ اس کے بعد نتیش کابینہ کے 31 وزرا میں قلمدان تقسیم کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تمام اہم محکموں جیسے جنرل ایڈمنسٹریشن، داخلہ، کابینہ سکریٹریٹ، الیکشن اور مانیٹرنگ کو اپنے پاس رکھا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو شہری ترقی، صحت، دیہی کام اور سڑک کی تعمیر کے محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ تیج پرتاپ یادو کو ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی کے محکمے کی ذمہ داری ملی ہے۔ جے ڈی یو کوٹے سے آنے والے وجے کمار چودھری کو وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔ بہار کے توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقی کے محکمے کا وزیر بیجندر پرساد یادو کوبنایا گیا ہے۔ آلوک مہتا کو محکمہ ریونیو اور لینڈ ریفارمز کا وزیر بنایا گیا ہے۔ آفاق عالم کو محکمہ مویشی اور ماہی پروری وسائل کا وزیر بنایا گیا ہے۔ اشوک چودھری کو بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے، جب کہ شرون کمار کو دیہی ترقی کے محکمے کا وزیر بنایا گیا ہے۔
آر جے ڈی سے وزیر بنائے گئے رامانند یادو کو کان کنی اور معدنیات کے محکمے میں وزیر بنایا گیا ہے۔ سریندر یادو کو کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ لیسی سنگھ کو مائنز اینڈ جیولوجی ڈیپارٹمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ مدن ساہنی کو محکمہ سماجی بہبود کا وزیر بنایا گیا ہے۔ کمار سروجیت کو محکمہ سیاحت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ للت یادو کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ سنتوش کمار سمن کو درج فہرست ذاتوں اور قبائل کی بہبود کا وزیر بنایا گیا ہے۔ سنجے کمار جھا کو آبی وسائل اور انفارمیشن پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
شیلا منڈل کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا وزیر بنایا گیا ہے جبکہ سمیر مہاسیٹھ کو صنعت محکمہ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ پروفیسر چندر شیکھر کو بہار کا نیا وزیر تعلیم بنایا گیا ہے۔ سمت کمار سنگھ کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ، سنیل کمار کونشہ بندی، ایکسائز اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ، انیتا دیوی کو پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کی بہبود کا محکمہ، جتیندر کمار رائے کو آرٹ کلچر اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ، جینت راج کو چھوٹے آبی وسائل کا محکمہ، سدھاکر سنگھ کومحکمہ زراعت کا وزیر، زماں خان کو محکمہ اقلیتی بہبود کا وزیر، مراری پرساد گوتم کو پنچایتی راج کی وزارت کا وزیر بنایا گیا ہے۔
ان کے علاوہ کارتک کمار کو محکمہ قانون، شمیماحمد کوگناصنعت کا محکمہ، شاہنواز کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا محکمہ، سریندر رام کو محکمہ محنت، محمد اسرائیل منصوری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیا ہے۔
