• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

فلسطین: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Online Editor by Online Editor
2022-08-20
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
فلسطین: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
فلسطین کے علاقے مقبوضہ ویسٹ بینک میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 58 سالہ فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز ‘ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی شخص کو گولی مار دی، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ ویسٹ بینک میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف صبح سویرے یہ حملہ کیا گیا تھا۔فلسطینی وزارت کا کہنا تھا کہ 58 سالہ صلاح توفیق کو ویسٹ بینک کے شہر طوباس میں سر میں گولی ماری گئی، ان کے بھتیجے نے رائٹرز کو بتایا کہ جب وہ صبح نماز پڑھ کر واپس گھر جارہے تھے تو اس وقت انہیں نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں صلاح توفیق کو اس لمحے دکھایا گیا جب انہیں گولی ماری گئی جبکہ گولیوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں، وہ روایتی لباس پہنے ہوئے تھے، زمین پر گرنے سے قبل وہ بیکری میں داخل ہوئے تاکہ گولیوں سے بچ سکیں۔
عینی شاہد زکریا سوافتہ نے بتایا کہ شیخ صالح توفیق جب چلتے ہوئے گھر جارہے تھے تو بیکری کے مالک ابو عبیدہ نے انہیں آواز دے کر اندر بلایا کیونکہ اردگرد سے گولیوں کی آوازیں آرہی تھیں، بیکری میں داخل ہونے سے چند سیکنڈ قبل ان کے سر میں گولی مار دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز قریب ہی اونچی عمارتوں پر پوزیشن لیے ہوئے تھیں جبکہ اس علاقے میں کوئی جھڑپیں نہیں ہو رہی تھیں۔اسرائیلی فورسز کا کہنا تھا کہ طوباس میں فلسطینیوں نے ‘مولوو کاک ٹیل’ پھینکے اور فورسز پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ نے شیخ صالح توفیق کے قتل پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسرائیل کو ایسے حملوں سے معافی ملتی رہے گی اس وقت تک اس کی ‘دہشت گردی’ جاری رہے گی۔ایک بیان میں کہا گیا کہ راتوں رات، فوج نے طوباس اور قریبی قصبے سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
اسلامی جہاد گروپ کا کہنا تھا کہ اس کے ایک سینئر رکن 32 سالہ ایڈیٹر مامون نعیم بنی کو تمون میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔اسلامی جہاد نے بیان میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ قابض افواج مزاحمت پر اسلامی جہاد تحریک کے کارکنان کو مقبوضہ ویسٹ بینک میں نشانہ بنا رہی ہے اور چھاپے مار کر گرفتاریوں کی مہم چلا رہی ہے۔رواں مہینے کے اوائل میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے غزہ پر گولہ باری کی، جس پر اسرائیلی فورسز کا کہنا تھا کہ یہ ایک پیشگی حملہ تھا تاکہ اسرائیل کو لاحق خطرات کو روکا جا سکے۔
غزہ میں 56 گھنٹوں کے محاصرے میں عام شہریوں اور بچوں سمیت کم از کم 49 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

 

 

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

3 سالوں میں 7 کروڑ دیہی خاندانوں کو پائپ کے پانی سے جوڑا گیا: وزیر اعظم

Next Post

زیارتگاہوں اور خانقاہوں کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول: علی محمد ساگر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
زیارتگاہوں اور خانقاہوں کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول: علی محمد ساگر

زیارتگاہوں اور خانقاہوں کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول: علی محمد ساگر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan