• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: دو ریاستوں میں ریلوے اور فضائی سروس ٹھپ، فوج تعینات

Online Editor by Online Editor
2022-08-27
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: دو ریاستوں میں ریلوے اور فضائی سروس ٹھپ، فوج تعینات
FacebookTwitterWhatsappEmail

اسلام آباد، 27 اگست:
پاکستان میں سیلاب کی تباہیاں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں۔ دو ریاستوں سندھ اور بلوچستان میں ریلوے اور فضائی ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ صورتحال خراب ہونے پر متاثرہ علاقوں میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اس وقت گزشتہ دس سالوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ ملک بھر میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث 45 افراد ہلاک ہو چکےہیں۔ جس کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا افراد کی تعداد بھی ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 113 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جانا پڑا۔
یوں تو پورا پاکستان سیلاب سے نبرد آزما ہے لیکن سب سے زیادہ خراب حالت سندھ اور بلوچستان کی ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ راحت اور بچاو¿ کاموں کے لیے فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فوج کو متاثرہ علاقوں میں مدد کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت بلایا گیا ہے۔ فوج ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کرے گی۔
سندھ اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ دونوں ریاستوں میں ریلوے اور فضائی سروس ٹھپ ہے۔ پاکستان ریلوے نے دونوں صوبوں میں ٹرینیں روک دی ہیں۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو پاکستان کے باقی حصوں سے ملانے والی ریلوے لائن سیلاب میں بہہ گئی ہے اور کئی ریلوے پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے خراب موسم کے باعث جمعہ کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ بعد ازاں بلوچستان کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی فضائی ٹریفک ٹھپ ہو گئی۔
سیلاب نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب میں 150 پل بہہ گئے اور 3000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ سیلاب کی وجہ سے سات لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ غیرمعمولی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے آدھے سے زیادہ پاکستان کو غرقاب کر دیا ہے۔ 110 اضلاع میں 57 لاکھ سے زائد افراد خوراک اور رہائشی سہولت سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فوج نے 30 گھنٹے کی تلاش کے بعد ہنگری کے ٹریکر کو بچا لیا

Next Post

وراٹ کوہلی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ اپنے لیے بھی رن بنانے کی ضرورت ہے:گانگولی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
وراٹ کوہلی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ اپنے لیے بھی رن بنانے کی ضرورت ہے:گانگولی

وراٹ کوہلی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ اپنے لیے بھی رن بنانے کی ضرورت ہے:گانگولی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan