سرینگر،30اگست:
جموں وکشمیر الیکٹریکل انجینئرز گریجویٹ ایسوسی ایشن (جے کے ای ای جی اے)کا ایک وفد جنرل سیکرٹری انجینئرپیرزاہ ہدایت اللہ کی سربراہی میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری جی اے ڈی ڈاکٹر پیوش سنگلا(آئی اے ایس) سے ملاقی ہوا۔
انجینئر پیرزادہ ہدایت اللہ نے انہیں جی اے ڈی کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری کے بطور عہدہ سنبھالنے پر ایسوسی ایشن کی طرف سے مبارکبا دی ۔ملاقات کے دوران انجینئر ہدایت اللہ نے انہیں محکمہ بجلی میں کام کررہے انجینئر وں کو درپیش کئی معاملات کے بارے میں آگاہ کیا ۔
انہوں نے محکمہ پی ڈبیلو ڈی میں انجینئرنگ اسٹاف کی ریشنلائزیشن،انجینئرز کی ریگولرائزیشن، تمام سطحوں پر پروموشن،جونئیر انجینئرز کی تنخواہوں میں تفاوت،اور محکمہ جی اے ڈی میں زیر التواء تمام معاملات کو تیزی سے نمٹانے پر زور دیا۔سیکرٹری جی اے ڈی نے تمام مسائل بغور
سنئے اور زیر بحث تمام مسائل کو بروقت نمٹانے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے وادی میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے محکمہ بجلی کے انجینئروں کی کوششوں کی تعریف کی اور انہیں وعدہ کیا کہ وہ انجینئرز سے متعلق مسائل پر ہمیشہ خصوصی توجہ دیں گے۔