جموں،12 ستمبر:
بس اسٹینڈ کے قریب تعینات ایک ٹریفک پولیس کا اہلکار سیمنٹ مکسر گاڑی کی زد میں آنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور علاج معالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال جموں لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی لاش کو طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے لیے جی ایم سی ایچ کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔متوفی کی شناخت رمیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ جو پٹولی برہمنہ ضلع جموں کے رہنے والے تھے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بس اسٹینڈ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔