• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, نومبر ۳۰, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

بھارت بناجی-20 کا صدر ، انڈونیشیا کے صدر نے مودی کو قیادت سونپی

Online Editor by Online Editor
2022-11-16
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
بھارت بناجی-20 کا صدر ، انڈونیشیا کے صدر نے مودی کو قیادت سونپی
FacebookTwitterWhatsappEmail

بالی، 16 نومبر:
ہندوستان اب دنیا کی خوشحال سپر پاورز کے گروپ جی-20 کا صدر بن گیا ہے۔ انڈونیشیا کے بالی میں منعقد دو روزہ سربراہ اجلاس کے اختتام پر انڈونیشیا کے صدر جو کو وی ڈو ڈو نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو جی ۔20گروپ کی قیادت سونپی ۔ وزیر اعظم مودی نے بھی اسے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔
انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی-20 ممالک کا جاری دو روزہ سربراہی اجلاس بدھ کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں انڈونیشیا کے صدر جوکو وی ڈوڈو نے باضابطہ طور پرجی-20 گروپ کی صدارت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سونپ دی۔ ہندوستان یکم دسمبر سے باضابطہ طور پر جی-20 کی صدارت سنبھالے گا۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ جی-20 کی قیادت کرنا ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے۔ گروپ آف 20 کی سرگرمیوں سے متعلق میٹنگیں ہندوستان کے مختلف شہروں اور ریاستوں میں منعقد کی جائیں گی۔ اس دوران مہمانوں کو ہندوستان کی شاندار، متنوع اور جامع روایات کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافتی دولت کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔
جی-20 گروپ 2008 میں اقتصادی کساد بازاری کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ گروپ عالمی سطح پر اقتصادی معاملات میں تعاون کے لیے کام کرتا ہے۔ جی-20 سربراہی اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ ایک طرح سے جی-20 سربراہی اجلاس کے دوران عالمی معیشت کا ایجنڈا طے کیا جاتاہے۔ جی-20 گروپ میں دنیا کی اعلیٰ معیشتوں والے 19 ممالک اور یورپی یونین شامل ہیں۔
ہندوستان اور یورپی یونین کے علاوہ امریکہ، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برطانیہ، برازیل، کینیڈا، چین، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اٹلی، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب اور ترکی اس کے رکن ہیں۔ ج انڈونیشیا سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اب ہندوستان اگلے ایک سال تک جی-20 گروپ کی قیادت کرے گا۔ ہندوستان اگلے سال 2023 میں جی-20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا اور اگلیجی-20 چوٹی کانفرنس 9 اور 10 ستمبر کو دارالحکومت دہلی میں ہوگی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور ابر آلودہ رہے گا

Next Post

مرکز کو جموں و کشمیر کی حد بندی کیس میں اضافی دستاویزات داخل کرنے کی ملی اجازت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2023-10-03
آرمی کی 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ہرمکھ کو 16,870 فٹ پر سر کیا

آرمی کی 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ماؤنٹ ہرمکھ کو 16,870 فٹ پر سر کیا

2023-10-03
سی آر پی ایف الفا نے سری نگر میں خصوصی سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

سی آر پی ایف الفا نے سری نگر میں خصوصی سوچھتا مہم کا اہتمام کیا

2023-10-03
لیفٹیننٹ گورنر نے دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے دیوکی آریہ پُتری پاٹھ شالہ سرینگر کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

2023-10-03
وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ,سرینگر جیسا پُرامن ماحول اور کہیں نہیں ہے // سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل

وادی کشمیر میں ملٹنسی قریب قریب ختم ہوچکی ہے ,سرینگر جیسا پُرامن ماحول اور کہیں نہیں ہے // سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل

2023-10-03
ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

ناری شکتی کو با اختیار بنانا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: منوج سنہا

2023-10-03
پلوامہ کے مرن گاؤں میں رہائشی مکان خاکستر

بڈگام کے چرار شریف علاقے میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

2023-10-03
ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

ٹیٹو گراؤنڈ اراضی کے بدلے 158 کنال اراضی وزارت دفاع کو منتقل

2023-10-03
Next Post
جموں و کشمیرحد بندی کمیشن کی جانب سے آج رپورٹ پیش کئے جانے امکان

مرکز کو جموں و کشمیر کی حد بندی کیس میں اضافی دستاویزات داخل کرنے کی ملی اجازت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan