نئی دہلی، یکم ستمبر:
وزیر اعظم نریندر مودی نے کینسر کے علاج کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ای ایس آئی کارپوریشن کی 191 ویں میٹنگ کے دوران ہندوستان بھر کے 30 ای ایس آئی سی اسپتالوں میں کیموتھراپی خدمات شروع کی گئی ہیں۔
وزیراعظم نے جواب دیا؛’’کینسر کے علاج کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی قابل تعریف کوشش۔ اس سے ملک بھر میں متعدد لوگوں کو فائدہ ہوگا‘‘۔