نئی دہلی:نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے کو ہم وطنوں کو یقین دلایا کہ وہ فوج کو جدید بنانے اور اسے مقامی جنگی نظاموں اور حکمت عملیوں سے لیس کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور فوج بدلتے ہوئے ہر چیلنج کا مقابلہ کے لیے تیار ہے ۔
اتوار کو ملک کے 30 ویں آرمی چیف کے طور پر عہدہ سنبھالنے والے جنرل دویدی نے صبح نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے وزارت دفاع کے ساؤتھ بلاک آفس میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ معائنہ سے پہلے انہوں نے ساؤتھ بلاک کے صحن میں تمام مذاہب کے گرووں سے ملاقات کی۔
بعد ازاں اپنی ترجیحات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کی شاندار روایت فوجیوں کی قربانیوں اور خدمات پر مبنی ہے۔ “میں ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بدلتے ہوئے حالات میں ان کی ترجیح فوج کو دیسی جدید ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرکے جنگی نظام اور حکمت عملی کو بہتر بنانا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ فوج، بحریہ اور فضائیہ اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے اور سبھی تنازعات کے مکمل دائرہ کار میں کام کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا “میں تمام ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ فوج تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘