نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو کانگریس کو نعرے دینے والی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ پارٹی بغیر کسی موضوع پر مشاورت کے نعرے دینے لگتی ہے۔
یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں محترمہ سیتا رمن سے جب کانگریس کے یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کو یو ٹرن قرار دینے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے یہ بات کہی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے کسی فیصلے پر اتحاد کا کوئی اثر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہمارا اتحاد براہ راست عوام کے ساتھ ہے اور فیصلے صرف عوام کے مفاد میں کئے جاتے ہیں۔