نئی دہلی، 5 مئی:
بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے باوجود جمعرات کو ملک میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے لگاتار 29ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے۔
عالمی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ آج 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 110.74 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 108.21 ڈالر فی بیرل پر ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے 39 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹرکا اضافہ ہوا۔
خیال رہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کاروزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کے مطابق ان کی قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔ (یو این آئی)