نئی دہلی، 23 مارچ :
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے 137 دنوں کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں آج دونوں ایندھن کی قیمتوں میں پھر 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ کمپنیوں نے منگل کو بھی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
اس اضافے کے بعد راجدھانی میں پٹرول 80 پیسے بڑھ کر 97.01 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 80 پیسے کے اضافے کے ساتھ 88.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 85 پیسے بڑھ کر بالترتیب 111.67 روپے اور 95.85 روپے فی لیٹر ہو گئیں۔بشمولات یو این آئی