جموں،23 مارچ :
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں دوران شب ایک تیندوے نے ایک شیڈ پر حملہ کرکے کم سے کم دو درجن بھیڑ بکریوں کو ہلاک جبکہ کئی دیگر کو زخمی کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے اری گاؤں میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک تیندوا محمد شبیر ولد حکیم الدین نامی شخص کے ایک شیڈ میں داخل ہوا اور وہاں موجود مویشیوں پر حملہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تیندوے کے اس حملے میں کم سے کم چودہ بھیڑ بکریاں ہلاک جبکہ زائد از نصف درجن زخمی ہوگئیں۔
دریں اثنا اطلاع موصول ہوتے ہی ایک پولیس پارٹی اور ایک وٹرنٹی ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جائے واردات پر پہنچ گئی ہے۔بشمولات یو این آئی