نئی دہلی، 30 مارچ:
چیف جسٹس این وی رمن نے بدھ کی عدالتی کارروائی کے دوران نئے نظام سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا۔
کووڈ-19 سے پہلے کی طرح سماعت شروع کرنے کے انتظامات کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پیر اور جمعہ کو وکلاء کی درخواست پر انہیں ورچوول میڈیم کے ذریعے سماعت کے لیے ویڈیو لنک دستیاب کرایا جائے گا۔
جسٹس رمن نے کہا کہ پیر اور جمعہ کو اگر وکلاء چاہیں تو ہم انہیں لنک فراہم کرائیں گے۔
عدالت عظمیٰ فی الحال جسمانی موجودگی کے ساتھ منگل، بدھ اور جمعرات (محدود) کو مقدمات کی سماعت کر رہی ہے۔ پیر اور جمعہ کو ورچوول میڈیم کے ذریعے سماعت کا نظام ہے۔ (یو این آئی)