نئی دہلی، 30 مارچ :
وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ وبائی امراض کے اثرات اور صورتحال کے پیش نظر خلیج بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کارپوریشن (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ۔ ’بمسٹیک‘) میں علاقائی سلامتی اور مشغولیت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یوکرین میں خطے کے ممالک کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کے لیے تنظیم کے سکریٹریٹ کو ایک ملین ڈالر کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
بدھ کے روز’بمسٹیک‘ چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا’’ ہندوستان ’بمسٹیک‘ ممالک کے درمیان کام کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ مزید برآں،’بمسٹیک‘ سنٹر فار ویدر اینڈ کلائمیٹ چینج (بی سی ڈبلیو سی) کو ڈزاسٹر مینجمنٹ اور ڈزاسٹر رسک کم کرنے کے کام کو بحال کرنے کے لیے 3 ملین فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے رکن ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے ’بمسٹیک ایف ٹی اے‘ مذاکرات میں پیش رفت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔(یو این آئی)