نئی دہلی، 20 مئی :
سپریم کورٹ وارانسی میں گیانواپی مسجد تنازعہ پر جمعہ کو سہ پہر 3 بجے سماعت کرے گی۔جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت والی بنچ کے سامنے اس متنازع ایشو پر سماعت ہوگی۔ بینچ نے جمعرات کو سماعت ملتوی کرتے ہوئے جمعہ کو سہ پہر 3 بجے سماعت کا حکم دیا تھا۔
دریں اثنا، ہندو فریق نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ متنازعہ جگہ مسجد نہیں بلکہ بھگوان کی ملکیت ہے۔
ہندوستان میں اسلامی حکومت سے ہزاروں سال پہلے یہ جائیداد بھگوان ’آدی وشویشور‘ کی تھی اور یہ کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ صدیوں سے لوگ اس مقام پر ہندو رسومات کے بعد پریکرما کرتے آرہے ہیں۔
ہندو فریق کے جواب میں کہا گیا ہے کہ اورنگ زیب کے حکمران نے اس مندر کی جائیداد پر زبردستی قبضہ کر لیا تھا۔ اس قبضے سے مسلمانوں کو جائیداد پر حق نہ مل سکتا اور یہ کہ اورنگ زیب نے کوئی وقف قائم نہیں کیاتھا۔
ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے یہ ’حقائق‘ عدالت میں انجمن انتظامیہ مسجد، وارانسی کی انتظامی کمیٹی کی درخواست پر سماعت سے پہلے پیش کی۔
جین نے ایک تحریری جواب داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اصل مندر کو جزوی طور پر منہدم کر دیا گیا تھا اور باقی ڈھانچے اور سامان کو استعمال کرتے ہوئے ایک تعمیر کی گئی تھی اور اسے ‘گیانواپی مسجد’ کا نام دیا گیا تھا۔ جواب میں دعویٰ کیا گیا کہ دیوتا کمپلیکس کے اندر مرئی اور غیر مرئی شکل میں موجود ہے اور یہ ایک پرانا مندر ہے۔
ہندو فریق کا موقف ہے کہ 15 اگست 1947 کو زیر بحث جائیداد ہندو مندر کی نوعیت کی تھی کیونکہ وہاں ہندو دیوتاؤں اور دیگر متعلقہ دیوتاؤں کی تصاویر موجود تھیں اور ان کی پوجا کی جاتی تھی۔