جے پور 20 مئی:
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترقی کی سیاست کو ملک کی سیاست کا مرکزی دھارا قرار دیتے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کی کی سیاست ہونی چاہئے لیکن کچھ لوگوں نے ترقی کو مسخ شدہ شکل دے دی ہے۔ ایسے لوگ معاشرے میں کشیدگی کو ڈھونڈ کر ذات پات، علاقائیت اور دیگر مسائل کو ہوا دے کر اور لوگوں کو بھڑکا کر اپنی خود غرضی کا ثبوت دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
مسٹر مودی دہلی سے جے پور میں بی جے پی کے قومی عہدیداروں کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے ورچوولی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ معاشرے کی کمزوریوں سے کھیل رہے ہیں۔ ہمیں لوگوں کو ایسے لوگوں سے خبردار کرتے رہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کوئی بھی ہو اسے ترقی کی سیاست کرنے کے لئے مجبور کرنا ہے۔ ہم فخر سے کہتے ہیں کہ یہ بی جے پی ہی ہے جس نے ترقی کی سیاست کو ملک کی سیاست کے مرکزی دھارے میں لایا ہے۔ کوئی بھی الیکشن ہو اس میں ہر کسی کو ترقی کی بات کرنی پڑتی ہے۔ کچھ لوگوں نے ترقی کو بھی بگاڑ دیا ہے، ایسے لوگ ذات پات، علاقائیت اور دیگر مسائل کو اٹھا کر سماج میں تناؤ پیدا کر کے اپنی خود غرضی کا ثبوت دیتے ہیں۔ (یو این آئی)